باغ کا ایک نیا جنگلہ کیسے بنائیں؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
eclectic by ARQUITECTURA E INGENIERIA PUNTAL LIMITADA, Eclectic
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی ٹھہر کر یہ سوچا ہے کے درست جنگلہ لگانے سے آپ کے گھر کے بیرونی حصے پر کیا فرق پرے گا؟ 

اگر نہیں تو آپ اپنے گھر کی قدرتی خوبصورتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ہم نے ایک حیرت انگیز تبدیلی کا منصوبہ دریافت کیا ہے جو یہ بات ثابت کر دے گا۔ یہ کسی بھی طرح سے ایک چھوٹی ذمہ داری نہیں تھی۔ جنگلہ لگانے والی ٹیم جس نے یہ کام مکمل کیا، انہوں نے بلا شبہ ایک بہترین شاہکا ر بنایا۔ اور ایک بار آپ نے دیکھ لیا کہ نئے حاشیے نے گھر کی وضع کو کتنا بہتر بنا دیا ہے، تو آپ اپنے باغ کی باڑ پر ایک دوسری نظر ڈالنے پر ضرور مجبور ہو جائیں گے۔ 

چلیے دیکھتے ہیں انہوں نے کیا حاصل کیا…

کام کی پیش رفت: پہلے بنیادی کام

ہم آپ کو دکھائیں گے کہ پرانا جنگلہ دیکھنے میں کیسا تھا مگر اس سے پہلے ایک شاندار حاشیہ بنانے کے عمل کو دیکھتے ہیں۔ یہ تصویر دکھاتی ہے کے محض چند لوہے کی سلاخیں لگانے سے گھر کی حفاظت نہیں ہو جاتی۔ اِس خاص ڈیزائن میں بجری کے مضبوط ستون، لوہے کی سلاخیں اور لکڑی کےتختے ہوں گے۔

کام کی پیش رفت : بڑے پیمانے پر حفاظت کا انتظام

پیچھے جا کر آپ دیکھ سکتے ہیں کے یہ کوئی چھوٹا منصوبہ نہ تھا! 

ایک بڑی ڈرائیو وے کو مکمل طور پر محفوظ ہونا ضروری ہے اور بجری والا ڈیزائن چننے کے بعد ماہرین کی ایک فوج رکھنا لازمی تھا۔ سیمنٹ ڈھالنے کے لیے لگائے گئے ڈھانچوں پر ضرور بہت سا وقت اور محنت لگی ہو گی۔

کام کی پیش رفت : ڈھانچہ کھڑا کرنا

جیسا کہ ہم نے پہلے کہا، یہ کوئی عام پروجیکٹ نہیں تھا۔ حوض اور ستون لگانے کے بعد باغ کے جنگے کا مرکزی ڈھانچہ بنانے کے لیے کنکریٹ کی ضرورت تھی۔ مگر ہم یہ سوچنے لگے کہ اندر لگی ہوئی یہ سلاخیں کیسی لگیں گی۔

ظاہر ہے کے اِس صنعتی کنکریٹ کو توازن دینے کے لیے ایک دلکش عنصر کی ضرورت ہو گی۔ مگر سب سے اچھا کیا لگے گا؟

کام کی پیش رفت : خوبصورت تفصیلات

کیا بات ہے! ایک پیارے اور درمیانے کریم رنگ میں رنگا یہ کنکریٹ سے بنا ڈھانچہ سیاہ سلاخوں اور لکڑی کے تختوں کو آسانی سے قبول کرتا نظر آتا ہے۔ اور یہ تناسب حَسِین اور تکمیلی معلوم ہوتا ہے۔

اچانک سے آپ کی نظریں یہاں لگی نہایت مضبوط بنیادوں سے ہٹ کر ان تفصیلات کو جا چھوتی ہیں۔

کام کی پیش رفت: لکڑی کی حفاظت

قدرتی طور پر بیرونی جنگلہ، باہر کے تمام عناصر کے رحم و کرم پر ہے۔ بے شک قدرتی لکڑی دیکھنے میں حَسِین لگتی ہے، اِس کو مڑنے اور ٹوٹنے سے بچانے کے لیے اِس کی حفاظت کا انتظام ضروری تھا۔

گہرا رنگ اِس ساری تنصیب میں زندگی کی جوت لے آیا ہے اور سیاہ لوہے کے فریم اسے مکمل بنا رہے ہیں۔

پہلے: جو کبھی تھا

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اِس بیکار سے جنگے کا تبدیل ہونا تو بنتا تھا۔

بجائے حفاظت اور خوبصورتی فراہم کرنے کے، یہ گھر کے بیرونی چہرہ بگاڑ رہا تھا۔ یہاں تک کے یہ پر تکلف مسدسی رستہ بھی اِس کی بدصورتی میں کوئی خاص فرق نہ لا سکا۔

بعد میں: آخری نتیجہ

ناقابلِ یقین! خوبصورت، ادھورا مگر پر اثر۔ یہ نیا جنگلہ اِس گھر کو حفاظت کے ساتھ ساتھ ایک حَسِین اندازِ بھی عطا کر رہا ہے۔

ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اِس کا رنگ گھر کے رنگ سے ملتا ہے اور مکمل وضع کو حیرت انگیز بناتا ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ ہم سب کو اِس منصوبے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

باغوں کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے اِس آئیڈیا بُک پر نظر ڈالیں: اپنے باغ میں کمرا بنانے سے پہلے کیا جاننا ضروری ہے؟

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine