ایک پر تعیش گھر کے سات بنیادی عناصر

Resham Ejaz Resham Ejaz
The Northern lights Hot Tubs and Saunas you must want at home, Cedar Hot Tubs UK Cedar Hot Tubs UK Spa
Loading admin actions …

کچھ اشیاء عمارت اور آسائش کا منہ بولتا ثبوت ہوتی ہیں۔ گولف کے بناوٹی میدانوں سے لے کر گھر کے اندر موجود تالاب تک تمام عالی شان اور شاہانہ عناصر گھروں کو غیر معمولی طور پر زیب و زینت سے مالا مال کرتے ہیں۔ یہ سنگھار نہایت حَسِین ہونے کے ساتھ ساتھ نمود و نمائش کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ امرا کے یہ پر کشش اور شاندار گھر دیکھنے کا موقع ہمیں شاز و نادر ہی ملتا ہے ، مگر آج ہومی فائی پر ہم ان تمام پر نور گھریلو عناصر کو خراج تحسین پیش کرنے والے ہیں۔

گھر کے سات بنیادی پر تعیش عناصر کی اِس فہرست پر ایک نظر ڈالئے اور فیصلہ کیجیے کہ ان حَسِین نمائشی عناصر میں سے آپ کون سا چنیں گے۔

۱. بھاپ کمرا

Cedar Hot Tubs UK کی پیش کردہ یہ جگہ شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ کا نمونہ ہے۔ فرش سے چھت تک لکڑی کے ان شہتیروں کو دیکھتے ہوئے اگر آپ خود کو سویس الپینی جیسے پہاڑی علاقے میں محسوس کرنے لگیں تو یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ ہر شاندار گھر میں بھاپ لینے کی کوئی جگہ ہونی چاہیے اور درجہ حرارت پر اختیار فراہم کرتی یہ جگہ بہترین ہے۔

۲. گھر کا اندرونی تالاب

ہماری فہرست میں اگلا نمبر سوئمنگ پول کا ہے۔ اپنے بڑے سے جاگیر دارانہ گھر میں صبح صبح اٹھ کر اپنے نجی پول میں ڈبکیاں لگانے سے زیادہ پر آسائش بھلا کیا ہو سکتا ہے؟ نہ صرف یہ باہر کی دنیا سے محفوظ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ سال کے بارہ مہینے اِس کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ بلکہ یہ آرام کرنے کے لیے ایک پرسکون ماحول بھی مہیا کرتا ہے۔ اگر سوئمنگ پول کے قریب آرام کرنا آپ کی پسند کا کام نہیں تو آپ اِس جگہ کو مشقت کرنے کے لیے ایک محفوظ اور مزیدار جگہ سمجھیں۔ اگر آپ اپنے گھر میں پول بنوانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اِس کےمنصوبے، ڈیزائن اور اپنی پسند کی تمام تفصیلات حاصل کرنے کے لیے پِیشہ ور سے رابطہ کرنا نہ بھولیں۔

۳. گولف کا بناوٹی میدان

یہ بلاشبہ ایک شاہانہ گھر کا حصہ ہی ہو سکتا ہے۔ ہفتے کے اِخْتِتام پر گولف کھیلنے جانے سے پہلے مشق کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے اور چونکہ انگلینڈ میں ہر ہفتے گولف کھیلنے والوں کی تعداد 730,000 ہے ، تو ہمیں حیرانی نہیں ہو گی اگر آپ کے کچھ دوست آپ کے گھر میں تنصیب کردہ اِس میدان کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کریں۔

۴. شراب خانے

چاھے آپ شراب کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوں یا مزہ لینے کے لیے، آپ کی ان قیمتی بوتلوں کو ذخیرہ کرنے کی بہترین جگہ ایک شراب خانہ ہی ہو سکتا ہے۔ آج کل شراب جمع کرنا امیروں کا کھیل بن چکا ہے اور بہت سے لوگ یہ مہنگی بوتلیں جمع کرنا پسند کرتے ہیں۔ اپنے سرمایے کو ایک ایسے کمرے میں رکھیں جس کا درجہ حرارت تبدیل کرنا آساَن ہو تا کہ آپ کا یہ اَثاثَہ محفوظ اور خراب ہونے سے بچا رہے۔

۵. گھر کے اندر موجود تھیٹر

گھر کے اندر موجود تھیٹر ایک آرام دہ جگہ پر اور ایک بڑی سکرین پر نئی فلمیں دیکھنے سے کہیں زیادہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ ایک ایسا کمرہ تمام گھر والوں کو آپس میں گھلنے ملنے کا موقع دیتا ہے اور یہاں آپ سکون سے بیٹھ کر دن بھر کی تھکن بھی اُتاَر سکتے ہیں۔ یہ شاندار مثال ایک خوبصورتی سے تیار کی گئی جگہ کی ہے۔ یہاں دوستوں اور گھر والوں سب کے لیے کافی جگہ موجود ہے اور بیٹھنے کا انتظام اِس طرح کیا گیا ہے کہ کسی کے منظر میں خلل واقع نہ ہو۔ دلکش کپڑے سے بنا سامان اور ضرورت کے مطابق کیا گیا روشنی کا انتظام اِس جگہ کو آسائش سے بھرپور بناتے ہیں۔

۶. گھر کے اندر موجود جم

جب آپ ایک مصروف زندگی گزار رہے ہوں تو دن میں ایکسرسائز کے لیے ایک لمحہ وقف کرنا بھی خاصا مشکل کام بن جاتا ہے۔ باقی سارے محلے کے ساتھ مشقت کرنے کے بجائے کیوں نہ اپنے گھر کے ہی ایک حصے کو ایک پر کشش اور فعال جم میں تبدیل کر لیا جائے؟ یہ تصویر تمام ضروری سامان سے بھری پڑی ہے۔ ٹریڈ مل، سائیکل مشین، فٹ بال اور بہت کچھ… آپ اِس صاف سُتھری اور نفیس گھریلو جگہ میں اپنا کچھ وقت ضرور گزارنا چاہیں گے۔

۷. مالٹوں کے درخت اگانے کے لیے بنایا گیا کمرہ

ایک مالٹوں کے درخت اگانے کے لیے بنایا گیا کمرہ آسائش اور نفاست کا نمونہ ہوتا ہے۔ جہاں پہلے مالٹوں کے درخت اگانے کے لیے بنائے گئے کمروں، پودے لگائے جانے والے کمروں، یہاں تک کے باغ میں بنائے گئے سادہ کمروں کو بھی برطانیہ کے امرا کی تہذیب کا حصہ سمجھا جاتا تھا، اب یہ ہر گھر کے مالک کی دسترس میں ہیں، اور پِھر بھی یہ اپنا اعلی درجہ اور رئیسانہ خصوصیات قائم رکھے ہوئے ہیں۔ ایک سرد باغ کے طور پر یہ جگہیں گرم موسم میں آپ کو گرمی سے بچانے کے لیے سایہ فراہم کرتی ہیں اور ان سے سردیوں میں بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔

اگر آپ شاندار گھروں کے بارے میں مزید تجاویز جاننا چاہتے ہیں تو یہ آئیڈیا بک دیکھیں: ایک جدید ایک منزلہ گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine