کیا آپ کو گھر کی سجاوٹ میں مدد چاہیے؟ ہم حاضر ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
BILGE & AHMET SEZER EVI, Mimoza Mimarlık Mimoza Mimarlık Living room
Loading admin actions …

آپ اپنے گھر کے لیے ان بارہ جدید اور روایتی گھروں سے تجاویز حاصل کر سکتے ہیں جن میں ہر قسم کے گھر شامل ہیں۔

۱۔ ڈیزائن والا قالین چنیں

ہماری پہلی مثال ایک بڑی سی رہنے کی جگہ ہے جس سے رہنے کا کمرا اور کھانے کا کمرا شامل ہیں۔ چھت پر لگی خوبصورت روشنیاں، دلچسپ لیمپ، یک رنگی کرسیاں اور سفید دیواروں وغیرہ۔ اور ان سب سے الگ ہے یہ چھوٹا سا قالین۔ اگر آپ کی باقی کی سجاوٹ سادہ ہے تو آپ کسی ایک چیز کو منفرد رکھ سکتے ہیں۔

۲۔ دیوار رنگیں

بڑے سے کمرے کے بعد اب اِس چھوٹے کمرے کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔ یہاں بہت تھوڑا سا سامان رکھا ہے جس میں سادگی سے سجایا گیا سرمئی صوفہ، جدید کرسیاں اور گول میز شامل ہے۔ اِس سارے شاہانہ اندازِ کے باوجود ایک دیوار کو سمندری سبز رنگ میں رنگا گیا ہے اور اِس پر پیسٹل رنگوں کی مدد سے سیدھی سیدھی لکھائی میں 'BEACH' لکھا گیا ہے۔

۳۔ روشنیوں سے آرام دہ ماحول بنائیں

ایک اور پر آسائش رہنے کے کمرے میں ہم نرم اور درمیانی رنگ دیکھتے ہیں- قالین، کرسیاں اور میز۔ اتنی کشادگی کے باوجود زیادہ سامان نہیں رکھا گیا۔ مگر یہ لیمپ کافی دلچسپ ہیں۔ روشنیان اتنی چمکدار ہیں کہ آتش دان میں بھڑکتی آگ کو مات دیتی ہیں۔

۴۔ سیٹوں کے پیچھے کچھ لگائیں

اگر آپ کی کرسیاں پہلے ہی دیوار کے ساتھ رکھی ہیں تو آپ کو مزید کوشش کی ضرورت نہیں۔ مگر اگر ٹی وی دیوار پر لگا ہے اور کرسیاں کمرے کے درمیان میں ہیں تو آپ کو کرسیوں کے پیچھے کچھ لگانا ہو گا۔ کیوں کہ درمیان میں رکھی ایک کرسی پیچھے سے دیکھنے میں اچھی نہیں لگتی مگر اِس کے پیچھے سہارا لگا کر یہ مسئلہ حَل کیا جا سکتا ہے۔

۵۔ بہار کا اثر

پہلے ایک مثال میں ہم دیوار پر لکھائی دیکھ چکے ہیں۔ اِس مثال میں دیوار پر ایک بڑا سا درخت بنایا گیا ہے۔ سیلوندا سٹیکرز کا استعمال خاصا کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ مگر جیسا کہ اِس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے  ایک کلاسک اندازِ میں ڈیزائن کردہ کمرے میں بھی ان کے لیے جگہ نکالنا زیادہ مشکل نہیں۔ اور آخری نتیجہ بہت اچھا ہو گا۔

۶۔ ایک ہی بڑا سا صوفہ

ایک اور رہنے کا کمرا جس میں شامل ہے ایک ویلوٹ کا صوفہ، ایک شاندار فانوس، سنہرا رنگ اور لکڑی کا فرنیچر۔ یہ ایک روایتی اندازِ کے عام عناصر ہیں۔ مگر یہاں ایک چیز ہے جو سب سے منفرد ہے۔ یہ صوفہ جو تقریباً سارے فرش پر پھیلا ہے۔ یہ اِس سارے ڈیزائن کو منفرد بناتا ہے۔

۷۔ توجہ گھیرنے والی اشیاء

اب باری ہے ایک جدید کمرے کی سجاوٹ کی۔ یہاں موجود میز اور یہ رنگین مقامی اندازِ کا قالین اتنا خوبصورت ہے کہ سصوفوں کی طرف نظر جا ہی نہیں رہی۔ اسی طرح دیوار پر موجود مربعوں سے بنے ڈیزائن والا سَجاوَٹی ٹُکْڑا خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے۔

۸۔ قدیم کو جدید سے ملائیں

زیادہ تر قدیم اندازِ میں شوخ رنگ دیکھے جاتے ہیں۔ اِس کمرے کی سجاوٹ بہت جدید ہے۔ ہلکے نیلے رنگ کی سجاوٹ اور پس منظر سنہری رنگ کو مزید نمایاں کر رہا ہے۔

۹۔ ایک حصے کو نمایاں کرنا

ایک ایسے رہنے کے کمرے میں جہاں کاپر کے ہلکے رنگ استعمال کیے گئے ہوں، ایک گہرے نیلے رنگ کا صوفہ محفل لوٹ لینے کے لیے کافی ہے۔ کسی جگہ کو نمایاں کرنے کے لیے رنگوں کا استعمال جتنا آسَان لگتا ہے اتنا ہے نہیں۔

۱۰۔ دو رنگ ملائیں

ہماری آخری مثال ایک ایسا رہنے کا کمرا ہے جہاں دو رنگوں کا امتزاج استعمال کیا گیا ہے۔ اِس کی سجاوٹ میں لکڑی کے علاوہ ہر شے سرخ یا سفید رنگ کی ہے جو اپنے آپ میں ایک کمال کی بات ہے۔ 

یہاں دیکھئے: حیرت انگیز فن تعمیر جو آپ کو دوسری نظر ڈالنے پر مجبور کر دے گا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine