ایک چھوٹا مگر جدید گھر کا 8 تصویریں جو آپ کو بہت پسند آۓ گا۔

Hamna—Homify Hamna—Homify
Casa SLV, Lozí - Projeto e Obra Lozí - Projeto e Obra Modern houses
Loading admin actions …

آج ہم ہومی فائی میں جدید گھر کو دیکھیںگے۔ Canatelli Architecture & Design  کے ماہرین کی کاوشوں کا نتیجہ یہ گھر اپنی چھوٹی چھوٹی خصوصیات کے ساتھ مل کر نہایت جدید اور خوبصورت تاثر دیتا ہے۔

آج کا دورہ ہم غسل خانے سے شروع کریں گے۔ زیادہ تر آرائش اور زیبائش کے وقت غسل خانے کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ گھر کا ایک بہت اہم حصہ ہے جو کہ پرسکون اور آرام دہ تاثر کے ساتھ موجود ہونا چاہیے۔

جیسے جیسے ہم باقی گھر کو دیکھتے جائیں گے ویسے ویسے آپ کو پتا چلے گا کہ چھوٹی چھوٹی تفصیلات پر غور کرنا کتنا ضروری ہے۔

غسل خانہ

جیسا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ ہم آپ کو سب سے پہلے غسل خانے کا دورہ کروائیں گے تو لیجیے یہ ہے خوبصورت، سفید غسل خانے کی تصویر۔

سفید رنگ غسل خانے کے لیے ایک بہترین رنگ ہے۔ یہ جگہ کو صاف ستھرا بناتا ہے۔ سنک کے نیچے موجود چھوٹی الماری میں آپ اپنی ذاتی چیزیں جیسے برش، صابن اور شیمپو وغیرہ آرام سے رکھ سکتے ہیں۔ یہ جگہ سادگی اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہرے رنگ کے ٹائلز اور چھوٹے پودے سے اس جگہ کو نہایت تازہ تاثر دیا ہے۔

پہلے حفاظت

چلیں اب گھر کے باہر کی طرف نظر ڈالتے ہیں۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ماہرین نے اس گھر کو جیل جیسا عجیب اور خوفناک بناۓ بغیر محفوظ بنا دیا ہے اور یہ دکھنے میں بھی بہت اچھا اور جدید تاثر دے رہا ہے۔ پودوں کے اضافے سے اس جگہ کا بہت اچھا اور قدرتی تاثر مل رہا ہے۔ ہلکے رنگوں سے سادگی کا بھی تاثر دیا جا رہا ہے۔

خوبصورت داخلی جگہ

آپ کے گھر کی داخلی جگہ بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ یہ آنے والوں کو آتے ہی ساتھ آپ کے ذوق کا پتہ دیتی ہے۔ اس لیے آپ کے گھر کی یہ جگہ روشن اور دعوت دیتی ہوئی ہونی چاہیے۔

ہمارے ماہرین نے اس جگہ سنہری لکڑی کے دروازے اور پودوں کے اضافے سے یہ انداز اپنایا ہے۔ اب یہ جگہ بہت سادہ مگر پرسکون اور جدید لگ رہی ہے۔

قدرتی اشیاء کا فائدہ

چھوٹی قدرتی اشیاء جیسے پھول یا پودے آپ کی جگہ کو ایک دم تبدیل کر دیتے ہیں۔ نہ صرف یہ بیرونی حصے کو اندرونی حصے کے ساتھ جوڑے رکھتے ہیں بلکہ یہ گھر میں تازگی اور زندگی کا بھی احساس لاتے ہیں۔

اس کے علاوہ قدرتی روشنی بھی بہت اہم ہے۔ یہ نہ صرف آپ کی صحت کے لیے اچھی ہے بلکہ یہ گھر کو بھی کشادہ اور کھلا تاثر دیتی ہے۔ یہ چیز روشن دان اور کھڑکیوں کے ذریعے با آسانی ممکن ہے۔

پرتعیش خوابگاہ

آپ کو جدید اور خوبصورت انداز حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ پیسے خرچ کرنے ضروری نہیں۔ جیسے اس تصویر میں ماہرین نے چھپائی والا وال پیپر جو کہ بستر کے ساتھ مل رہا ہے، استعمال کر کے نہایت پرتعیش انداز پیش کیا ہے۔

سرمئی رنگ سے اس کمرے کو بہت وضع دار انداز بھی مل رہا ہے۔

کھلے منصوبے والا دیوان خانہ

اگر آپ کو گھر میں کشادگی کا احساس لانا ہے تو گھر سے ان غیر ضروری دیواروں کو نکال دیں جو کمروں کو الگ کر رہی ہوتی ہیں۔ جیسے اس گھر میں کھانے کے کمرے اور دیوان خانے کے درمیان موجود دیوار کی غیر موجودگی سے بہت کشادگی کا احساس مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ قدرتی روشنی سے اس جگہ کو کس قدر خوشنما تاثر مل رہا ہے۔

آرام دہ

جیسا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ چھوٹی چھوٹی تفصیلات سے بہت فرق پڑتا ہے۔ اس کی مثال اس تصویر میں کھانے کی میز کے نیچے موجود قالین ہے۔ صرف اس قالین کے اضافے سے پورے ماحول میں ایک آرام دہ انداز آ گیا ہے۔

اس کے علاوہ وال پیپر اور سادہ سے فانوس سے بھی اس جگہ کو بہت منفرد انداز مل رہا ہے۔

گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ

گھر میں ایک اور جگہ جس کی موجودگی بہت اہم ہے وہ ہے گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ تاکہ آپ کی گاڑی ایک محفوظ اور ڈھکی ہوئی جگہ پر رہے۔ ہمارے ماہرین نے اس مقصد کے لیے ہی یہ جگہ استعمال کی ہے اور ارد گرد پودوں کے اضافے سے اس جگہ کو خوبصورت بھی بنا دیا ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine