اِنہوں نے اپنے صحن کو نیا کر دیا اور اب یہ حَسِین ہے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Patio, la encantada, Daniel Teyechea, Arquitectura & Construccion Daniel Teyechea, Arquitectura & Construccion Modern style gardens
Loading admin actions …

آج ہومی فائی پر ہم ایک صحن کی تجدید نو دیکھنے والے ہیں جو کچھ ہی ہفتوں میں پُرانے اور بیکار سے نفیس اور کارآمد میں تبدیل ہو گیا۔ اِس جگہ میں ایک ڈھکا ہوا برآمدہ، ایک چھوٹا کچن گوشت بھوننے کی جگہ اور رہنے کی جگہ کے ساتھ ساتھ ایک ہرا بھرا باغ بھی شامل تھا جس میں لگے دو شاندار فوارے اِس پُرانے فضول سے صحن کو خوش نما بنانے کی کوشش کرتے نظر آتے تھے۔ پِیشہ وروں نے اپنے کام سے انصاف کیا اور ہم اسے آگے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

عمل تجدید کے دوران

ٹیم نے فرش اور دیواروں کے لیے بنیادیں رکھنے سے کام شروع کیا اور پانی و بجلی کا نظام بھی بنایا تا کہ تمام فوارے اور روشنیاں درست طریقے سے کام کریں۔

اینٹیں اور گھاس

صحن میں ایک گزر گاہ لازمی ہے خاص کر کہ تب جب آپ کے گھر میں گھاس یا باغ ہو۔ اِس سے مٹی پیروں کے نیچے آنے سے بچی رہے گی اور گھر کا اندرونی حصہ بھی جوتوں کے مٹی والے نشانوں سے خراب ہونے سے بچا رہے گا۔ درمیانی رنگ بہترین ہیں کیوں کہ یہ گھاس کو مزید دیدہ زیب اور پر کشش بنانے میں اپنے کردار ادا کرتے ہیں۔

آرام دہ جگہ

اِس طرف سے ہمیں برآمدے اور گوشت بھوننے کی ایک جھلک کے ساتھ ساتھ رہنے کی جگہ اور کچن بھی نظر آتا ہے۔ دلکش کھلی فضا، دھوپ اور تازہ ہوا سامنے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کبھی بھی قدرت کی محبت پانے کے لیے گھر سے باہر قدم نہیں نکالنا پڑے گا۔

قریب سے دیکھئے

لکڑی کے دروازوں سے لے کر قدیم اندازِ کے فانوس تک، اِس برآمدے کو دیہی نداز میں سجا گیا ہے۔

آرام کرنے کی جگہ

یہ گھر کے باہر رہنے کی جگہ بات چیت اور تفریح کے لیے بہترین ہے جب گوشت بھن رہا ہو، اور آپ کے پیچھے خوبصورت فوارہ ماحول کو دلچسپ بناتے ہوئے اس کی سجاوٹ بڑھا رہا ہو۔

ایک اور

دوسرا فوارہ صحن میں سامنے کی طرف لگایا گیا ہے جو زاویاتی شیشے کی پلیٹوں کی مدد سے ایک جدید آبشار بناتا ہے۔

مکمل منظر

اِس صحن کو اوپر سے دیکھنے پر آپ جان جائیں گے کہ یہ کس قدر دلفریب اور فیشن ایبل ہے۔ یہ ایک جدید گھر میں کارآمَد ثابت ہو گا اور بچے، بڑے سب ہی اِس کے دِلدادہ ہو جائیں گے۔ 

کیوں نہ یہاں بھی ایک نظر ڈالی جائے: ایک پُرانے باورچی خانے کی تجدید نو۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine