اپنے چھوٹے سے گھر میں کھانے کے وقت درپیش مسائل حَل کیجیے

Resham Ejaz Resham Ejaz
country by Casa Più Arredamenti, Country
Loading admin actions …

کیا آپ کے پاس ایک بڑا گھر نہیں ہے مگر آپ پِھر بھی خاندان کے ساتھ مل بیٹھنے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتے؟ ہم خاندان کے ساتھ گزارے گئے وقت کی اہمیت سمجھتے ہیں ( جی ہاں، ہومی فائی گھر کی سجاوٹ، فرنیچر اور رنگوں سے بڑھ کر ہے ) اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے کھانے کے وقت کے لیے کچھ ماہرین سے تراکیب اکٹھی کی ہیں۔ 

بجائے اِس کے کہ خاندان کا ہر فرد اپنی پلیٹ بھر کر رفو چکر ہو جائے، دیکھئے کہ آپ چھوٹی جگہ پر بھی کیسے کام پورا کر سکتے ہیں۔ درست فرنیچر اور لوازمات کے ساتھ چھوٹے سے چھوٹا کونا بھی کھانے کی جگہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جہاں گھر کے افراد ( چاہے وہ صرف دو ہوں ) اکٹھے ہو کر کھانے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی کمپنی کا مزہ لے سکتے ہیں۔  چلیے یہ انتخابات دیکھتے ہیں… .

۱۔ گول میز چنیں

بھلے ہی یہ ایک عجیب تجویز لگے مگر گول میز، چوکور میز کی نسبت کام جگہ گھیرتی ہے۔ اِس کے علاوہ یہ دیکھنے میں بھی زیادہ بڑی نہیں لگتی سو کمرے کو کشادہ بناتی ہے۔

۲۔ دیواروں کا عقلمندانہ استعمال کریں

ہم جانتے ہیں کہ اِس قسم کے ڈیزائن کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا مگر فرنیچر کو دیوار کے ساتھ جوڑ کے رکھنے سے چلنے پھرنے کی جگہ بچ جاتی ہے۔ تو اپنے باورچی خانے یا کھانے کے کمرے میں اِس پر عمل کر کے دیکھیں۔ 

ہومی فائی کا اشارہ: فولڈ ہو جانے والی کرسیاں استعمال کریں تا کہ جب ان کی ضرورت نہ ہو تو وہ موڑ کر رکھ دی جائیں اور چلنے پھرنے کی جگہ بنائی جا سکے۔

۳۔ بغلی نشست کے سامنے ایک میز رکھیں

یہ کلاسک مجموعہ جگہ کا نہایت فعال استعمال ہے جو ایک خالی کونے کو گھر والوں کے مل بیٹھنے کی جگہ میں بَدَل سکتا ہے۔

۴۔ کھلے شیلف چنیں

Vipp shelves Vipp Living room Shelves

ہمیں اپنے برتن دکھانے کے لیے بڑے بڑے شیلف اور الماریاں رکھنا پسند ہوتا ہے۔ مگر وہ سارے کمرے کو بھر دیتی ہیں اور فرش کی قیمتی جگہ کھا جاتی ہیں۔ 

اِس کے بجائے دیوار میں لگائے جا سکنے والے شیلف کا انتخاب کریں، جس کو آپ کی ضرورت کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے ( چاہیں تو پوری دیوار بھر لیں ) اور کھانے کی میز کے لیے زیادہ جگہ خالی بچا لیں۔

۵۔ کھڑکی کے ساتھ

کیا آپ کے پاس ایک صحیح کھانے کے کمرے کے لیے جگہ نہیں ہے؟ 

تو آرام سے کسی کھڑکی کے ساتھ ایک لکڑی کا تختہ لگائیں ( کچن یا کھانے کے کمرے میں )، اور اس چھوٹی سی جگہ کو دو لوگوں کے لیے کھانے کی جگہ میں تبدیل ہوتا دیکھیں۔  اور جو جوڑا اکٹھے کھاتا ہے وہ اکٹھے رہتا ہے۔

۶۔ سائز اہم ہے

خاندان کو کھانے کے وقت اکھٹا کرنے کے لیے آپ کو کسی بڑے فرنیچر کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک چھوٹی سی نفیس میز یہ کام کر دکھائے گی اور ضرورت کے وقت بطور کاؤنٹر بھی کام آئے گی۔

۷۔ کاؤنٹر بڑھا لیں

اپنے کچن کاؤنٹر کو آپ کا زیادہ کام کرنے دیں۔ آج کل ایسے بہت سے ماڈل بنائے جا رہے ہیں جو کھل کر اتنے بڑے ہو جاتے ہیں کہ وہاں ایک پورا خاندان جمع ہو سکتا ہے۔ 

اور اگر آپ اپنے کاؤنٹر کو تبدیل نہیں کر سکتے تو ایسے تلاش کریں جن میں باہر نکلنے والی میز بھی ہو۔ یہ آپ کی سوچ سے زیادہ عام ہیں۔

۸۔ ایک سے زیادہ کام کرنے والا فرنیچر چنیں

کس نے کہا کہ آپ باورچی خانے میں کام نہیں کر سکتے؟ ایک پیارے سے ڈیسک کے ساتھ دونوں چیزوں کو اکھٹا کریں جو بیک وقت کھانے کی میز اور گھر میں بنے آفس کا کام دے گا۔ 

انٹیریر ڈیزائنر، الیکٹریشن اور بہت کچھ، ہومی فائی پر سب موجود ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا پِیشہ وروں کا صفحہ دیکھئے۔

۹۔ ایک بینچ لے لیں

کرسیوں پر نہیں مگر بینچ پر ایک سے زیادہ لوگ ضرور فٹ آ سکتے ہیں ( کچھ بچے بھی اگر آپ خوش قسمت ہوئے تو )۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جب یہ استعمال نہ ہو رہا ہو تو بالکل نظروں سے غائب ہو جاتا ہے۔ 

اب دیکھئے: ۱۳ متاثر کن کھانے کے کمرے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine