۸ آئیڈیاز آپکے داخلی راستے اور برآمدے کو تبدیل کرنے کے لئے

Shahtaj Shahtaj
Коттедж в поселке Сепыч, Design Rules Design Rules Eclectic corridor, hallway & stairs
Loading admin actions …

خوبصورت داخلی راستہ یا برآمدہ ہونا پورے گھر کا ماحول بنانے کا پہلا قدم ہوتا ہے۔ اکثر لوگ ان جگہوں کو سجانے پر زیادہ توجہ نہیں دیتے جیسا وہ گھر کے دوسری کمروں پر دیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنے داخلی راستے اور صحن کو کمال دکھنے ولی جگہ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آپکے لیے ۸ آئیڈیاز ہیں جن پر آپکو غور کرنا چاہیے۔

۱ . فنکارانہ میز

اپنے برآمدے کو سجانے کے سب سے آسَان طریقوں میں سے ایک طریقہ فنکارانہ میز کا اضافہ ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ آپکے پاس فرنیچر کا بڑا حصہ موجود ہو کسی بھی جگہ کو اعلی بنانے کے لیے، اسکی جگہ ہموار پتھر کے بلاک کی میز کا استعمال بھی آپکے داخلی راستے کو بہترین منظر دیگا۔

۲ . پودے

اگر آپ کم قیمت متبادل چاہتے ہیں اپنے مرکزی دخلی راستے کو تبدیل کرنے کے لیے تو پودوں کا شمول ایک مثالی انتخاب ہوگا۔ آپ مختلف قسموں کے پھول پودے بھی استعمال کر سکتے ہیں ان گملوں کی خبصورتی بڑھانے کے لیے۔

۳ . اسٹول

کبھی کبھار سادگی زیادہ پسند کی جاتی ہے اور یہ تصویر اِس بیان کی بہترین مثال ہے۔ اگر آپ اپنے برآمدے کے لیے صاف ستھری ڈیزائن ڈھونڈ رہے ہیں تو اسٹول یا چھوٹے صوفے کا شمول بھی ایک بہترین انتخاب ہوگا۔ آپ ان فرنیچر کے حصوں کو اپنے برآمدے کی سجاوٹ کی مناسبت سے تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

۴ . سٹوریج

یہاں کوئی قاعدہ نہیں ہے کہ آپ اپنے برآمدے اور داخلی راستوں میں کیا شامل کرسکتے ہیں۔ ایک اور بہترین متبادل برآمدے میں نشستوں کے استعمال کے بجائے ذخیرہ اندوزی کی جگہ ہوسکتی ہے۔ مختلف قسموں کے اسٹوریج فرنیچر اپنے داخلی راستے میں شامل کرنے سے آپ جگہ کو اچھی طرح استعمال کرسکتے ہیں اور دیکھنے میں منظم بھی لگےگا۔

۵ . شوخ رنگ

کمرے کے منظر کو تبدیل کرنے کے لیے رنگوں کا استعمال سب سے آسَان طریقوں میں سے ایک ہے۔ ڈیزائنر نے اِس برآمدے کے لیے شوخ لال اور سفید رنگ کا مجموعہ استعمال کیا ہے اِس جگہ کو زندہ دِل بنانے کے لیے۔ انہوں نے برآمدے کو کثیرالافعال بنانے کے لیے تیار شدہ الماریاں بھی شامل کی ہیں۔

۶ . دیوار کی سجاوٹ

ان کے لیے جن کے برآمدے کم چوڑے ہیں اور وہ کم جگہ پر تبدیلیوں کے انتخابات ڈھونڈ رہے ہیں ان کے لیے یہ ڈیزائن کا خاکہ خصوصی طور پراستعمال کرنے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ دیوار پر نصب کیے گئے لیمپ شیڈز کو استعمال کرکے آپ اپنے پورے برآمدے کو روشن کرسکتے ہیں بغیر فرش کی جگہ کو استعمال کیے۔

۷ . درازوں والا صندوق

اگر آپ اپنے برآمدے میں اضافی اسٹوریج کے لیے جگہ چاہتے ہیں تو یکساں درازوں کا صندوق شامل کرنا بھی ایک بہترین انتخاب ہوگا۔ آپ ان درازوں کو باقی سجاوٹ سے مختلف دکھانے کے لیے شوخ رنگ میں رنگ بھی سکتے ہیں۔

۸ . کتب خانہ

ان برآمدوں کے لیے جو عمارت کے کونوں پر واقع ہیں، تختوں کا انتخاب بھی قابل قدر ہوگا۔ موجودہ جگہ کو اپنی مرضی کے مطابق بنا کر آپ خوبصورت کتب خانہ یا قدیم چیزوں کے لیے تختہ بنا سکتے ہیں۔ 

اور مزید برآمدوں کے ڈیزائن کے لیے دیکھیں ہماری آئیڈیابک۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine