لکڑی کےچوبی فرش کی بحالی کے لئے : آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ھے!

usranaz usranaz
Restauro San Zeno (Verona), K.B. Ristrutturazioni K.B. Ristrutturazioni Living room Solid Wood Multicolored
Loading admin actions …

لکڑی کا چوبی فرش بلا شبہ شاندار ھے،اس لئے اگر آپ کوئی نیا گھر خرید چکے ہیں اور اس میں اصلی لکڑی کا فرش واقع ھے تو آپ خوش قسمت ہیں! اگر آپ نے بہترین دن دیکھے ہیں اور اب انھیں واپس لانا چاہتے ہیں ،آپ پریشان ھونگے کہ یہ آپ یہ کیسے کریں گے اور اگر اس کا طریقہ کار مشکل ھوا تو !اسی لئے آج ہم نے آپ کے لئے یہ مضمون لکھا ھے۔ داخلی ڈیزائنر جانتے ہیں کہ کیسے لکڑی کے فرش کے مقبول،کم وقت میں اور سٹائلش انداز بنانے ہیں، اور اکثر تعمیرِ نو کی تنصیبات میں کیسے ڈیزائن سفارش کرنے ہیں۔تو ابھی ہمارے ساتھ چلیں اور یہ دیکھیں کی کیسے آپ اپنے لکڑی کے فرش کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

1. تمام لکڑی کے ٹکڑوں کو چُن لیں

پہلی چیز جوآپ نے اپنے لکڑی کے فرش کے لئے کرنی ھے اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ اس فرش کے اوپر بچھے ھوئے قالین کو اٹھا لیں۔اور اس فرش کی ایک ایک لکڑی کی حالت اور معیار کی جانچ کر لیں۔اگر آپ کو کوئی بھی لکڑی کا ٹکڑا ڈھیلا یا ٹوٹا ھوا نظر آئے تو ایک چھینی کی مدد سے اس کو اکھاڑ دیں اور باہر نکال دیں یہ خوبصورت بھی بن سکتی ھے لیکن اگر بوسیدہ لکڑی استعمال کی تو یہ بیکار بھی ھو سکتا ھے۔

2۔ لکڑی کی لاٹھبیاں چیک کریں

اگر آپ کا لکڑی کا فرش لکڑی کی لاٹھیوں پر رکھا گیا ھے تواس بات کی تسلی کر لیں کہ وہ برابر وزن کے حساب سے رکھے گئے ہیں اور نئے لکڑی کے ٹکڑے صحیح کیلوں کی مدد سے لگ گئے ہیں۔اگر آپ کو کوئی لاٹھی بوسیدہ حالت میں نظر آئے تو تو پورے فرش کو تبدیل کرنے کی بجائے اس لکڑی کے بوسیدہ حصے کو کاٹ دینں اور ٹیکنیک کے ساتھ اسکے جگہ نیا ٹکڑا لگا دیں۔یہ بلکل پہلے جیسا ھو جائے گا۔

3۔ نئے لکڑی کے ٹکڑوں کا اضافہ کیں۔

آپ نے فرش کی بنیادی لاٹھیاں چیک کر لیں اور وہ اگر اچھی حالت میں ہیں ،تو آپ فرش کی لکڑی کی ٹوٹی ھوئی ٹائلز کو نئی کے ساتھ تبدیل کرسکتے ہیں۔آپ اچھے معیار کی لکڑی کی بہت سی اقسام اور فرش کی ٹائلز کے سائز دستیاب ھونگے اس لئے آپ آسانی سے اس جیسی ٹائلز کا انتخاب کر سکیں گے۔ہمیشہ دوبارہ حاصل کئے جانے ٹکڑوں پر نظر رکھیں کیوں کہ وہ خریدنے میں سستے ھوتے ہیں۔

4۔ فرش ریگ مال سے رگڑائی

آپ کا پورا فرش بچھ جانے کے بعد اس کا آخری جانچ پڑتال اس کے کیلوں اور سٹیپلز کوچیک کرنا ھے، پھر کمرہ تیار ھے اور نرم ریگ مال سےرگڑائی شروع کر دیں۔ اس کو بہتر انداز میں ختم کرنے کے لئے آپ کو تین گریڈ کے ریتلے کاغذوں (ریگ مال)  کی ضرورت ھوگی جس سے آپ کھردا پن ختم کرنے اور ہموار سطح بنانے کے لئے کام شروع کر سکتے ہیں۔ اس بات کے لئے تیار رہیں کہ اس کام کو کرنے کے لئے آپکا کچھ وقت خرچ ھوگا، لیکن اس کام سے اکتائیں نہیں،اس کا نتیجہ آپ کی کوششوں سے کہیں بڑھ کر ھوگا۔

5۔ سالویٹس کیمیکل کا استعمال کر کے خالی جگہیں بھر دیں

اگر آپ کو لکڑی کی ٹائلز کے درمیان  کچھ خالی جگہ نظر آئیں اور آپ کو یہ تکلیف دینے لگیں تو رک جائیں! رگڑائی کے بعد، کچھ لکڑی کے برادے میں خاص بھرنے والا سالوینٹس شامل کریں اور پورے فرش پر رگڑ دیں۔ یہ نہ صرف خالی جگہوں کو بھر دے گا جو آپ نے تلاش کیں تھیں،بلکہ ہر چیز کو ایک جیسا بنانے اور ایک ہی رنگ میں بنانے اور مکمل کرنے کا یقین رکھتی ھے۔یہ بہت دلچسپ ھے لیکن اس بات کی تسلی کر لیں کہ اپ نے آخری کونے سے شروع کرنا ھے اور دروازے پر آ کر ختم کرنا ھے۔

6۔ رگڑائی اور وارنش

آپ کے فرش کی بھرائی کے بعد ،اس کو رگڑ کر ہموار کرنے کا پھر وقت آ گیا ھے، اس کو ریگ مال سے ہموار کریں، ویکیوم سے صاف کریں اور پھر وارنش کریں۔اکثر وارنش صرف ایک ہی کوٹ پالش کرنے کی سفارش کرتی ہیں، شاندار چمک کے لئے رگڑ کر ہموار کریں اور پھر پالش کریں۔ تھوڑی سی رقم کی بچت کے لئے،جب بھی آپ فرش کا سرخ صندل خریدنے لگیں آپ کم مقدار میں لیں کیوں کہ یہ صرف چند دن کے استعمال کے لئے ضرورت ھوتا ھے ۔

7۔ سجائیں اور لطف اندوز ھوں۔

فرش کے اختتام پر، وارنش اور مکمل ھونے پر، صرف ایک چیز باقی رہ گئی ھے، بس لطف اندوز ہوں! قدرتی چمک کے ساتھ  لکڑی کا فرش وقعی بہت خوبصورت اورکسی بھی کمرے کے لئے خاص کر رہائشی کمرہ کے لئے  فرش کا انتخابپر کشش ھے، اور ارد گرد کسی بھی سٹائل کے ساتھ کمرہ کو سجا سکتے ہیں! تو پھر چلیں اسےایسا سجائیں جیسا آپ چاہتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine