جدید اور آرام دہ اندرونی حصوں کے ساتھ بنگلہ گھر

usranaz usranaz
Staggered Cubes, Aadyam Design Studio Aadyam Design Studio Living room
Loading admin actions …

اپنے جدید ترین طرزِ تعمیر کی وجہ سے اس کا موزوں نام سٹیگرل کیوبس رکھا گیا ھے

یہ مکان نقشہ نویسوں نے آدیام ڈیزائن سٹوڈیو میں 40x50 فٹ کے پلاٹ پر تعمیر کیاھے۔ اس مکان کے گراؤنڈ فلور پر دفتر ھے، اور داخلی جگہ کوپار کرتے ہی جھیل کا خوبصورت نقشہ پیش کرتا ھے۔ چھت میں موجود روشن دان اندرونی جگہ کو سورج کی روشنی سے جگمگا دیتا ھے، جب کہ لکڑی ،پتھر، کنکریٹ،شیشہ اور چمکدار ورق سازی ڈیزائن کو مزید حسین بناتے ہیں۔رنگوں کا امتزاج بہت سکون بخش ھے۔ تا ہم بچوں کے کمرے اور غسل خانہ کے رنگ شوخ ہیں۔ جدید فرنیچر،خوشنما ڈیزائن اور وسیع سٹوریج اس گھر کی اضافی خصوصیات ہیں۔

1- متاثر کن اور بلند اگواڑہ

مکھن نما زرد اورسفید حجم اس تین منزلہ مکان کی تعمیر کا شاہکار ھے۔جب کہ شیشہ اور لکڑی کا سامان سٹائل کو گرم جوش بناتے ہیں۔

2۔ دلکش بناوٹ

قریب سے دیکھنے سے پتہ چلتا ھے کہ کیسے مختلف چیزیں جیسا کہ کنکریٹ، پتھر اور لکڑی باہم مل کر اگواڑہ کو دیدہ زیب بناتے ہیں

3۔ خوبصورت داخلی حصہ

پالش شدہ لکڑی کے مختلف رنگ داخلی راستے اور فرش کو خوبصورت بناتے ہیں۔فرش کے ساتھ ساتھ نیلی لائن اور چھوٹے تالاب نما خصوصیت بھی قابلِ تعریف ھے جب کہ ایک چھوٹا بنچ بھی موجود ھے جو کہ بیٹھ کر جوتے اتارنے کے کام آتا ھے۔

4۔ پر سکون رہائش

مختلف رنگوں کی چمکیلی لکڑی کی سطحیں اس رہائشی جگہ کو پر سکون،شوخ اور استقبالی بناتی ہیں،یہ ڈیزائن سادہ مگر جدید ہیں۔

5۔ سٹائلش رابطہ

رہائشی کمرہاور کھانے کے کمرہ پانی کے زریعے ایکدوسرے سے منسلک ہیں،جیسا کہ ہم پہلے دیکھ چکے ہیں،جب کہ ساتھ میں اوپر ایک بڑا روشن دان قدرتی روشنی کو اند لا رہا ھے۔

6۔ دیہاتی ٹچ

روشن دان تک کھڑی دیوار میں پیوستہ کھردرے مگر چمکیلے پتھر ،ایک دیہاتی مگر سٹائلش منظر پیش کر رہے ہیں۔

7۔ بترین سنک یونٹ

ایک سفید فراہم کردہ کھانے کی جگہ پر عام سا سنک یونٹ اور ساتھ میں شفاف شیشہ ایک جدید کشش رکھتا ھے،اور یہ بہت سی سٹوریج کی جگہ بھی فراہم کرتا ھے۔

8۔ پرکشش کھلا باورچی خانہ

اس جدید باورچی خانہ میں سفید اور خاکی رنگ چمکدار الماریوں اور جدید آلات سے آراستہ ایک فیشن ایبل اور جدید ترین ماحول پیدا کر رہا ھے۔

9۔ جدید ترین سیڑھیاں

شفاف شیشیے کی ریلنگ، منفرد لکڑی کی اور سرمئی پائیدان اس سیڑھی کو بہت دلکش بنا رہی ھے۔ دیوار میں چھوٹے چھوٹے سوراخ قدرتی روشنی فراہم کرتے ہیں۔

10۔ شاندار بچوں کا کمرہ

بہترین لکڑی کی دیوار پر سبز رنگ کی جھلک بچوں کے کمرے کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کر رہی ھے۔الماری، ریک اور کھلے منہ کی شیلفیں دوستانہ ماحول کے ساتھ سٹوتج میں اضافہ کر رہی ہیں۔

11۔ پر آسائش غسل خانہ

تعمیر میں شامل سبز رنگ کی خوبصورت  الماریاں بچوں کے غسل خانہ کو تفریح بخش بناتی ہیں۔ جب کہ ای بڑا آئینہ جگہ کی کشادگی کا احساس دیتا ھے۔خوشنما خاکستری ٹائلز پرسکون ماحول پیدا کر رتی ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine