ایک چھوٹے کمرے میں آپ اپنا ٹی وی کیسے اور کہاں رکھتے ہیں، اس کا بہت اثر ہوتا ہے۔ تو ہم ۲۹ ایسی شاندار تجاویز لائے ہیں جو آپ کے ٹی وی کو اس کا درست مقام دکھائیں گی۔کبھی کبھار یہ اس امر پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ ٹی وی کے ارد گرد کی جگہ کیسے سجاتے ہیں مگر پھر بھی ٹی وی لگانے کا انداز ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مگر اگر آپ نہیں جانتے کہ کہاں سے شروع کریں تو پریشان نہ ہوں، کیوں کہ ہم آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ انٹیریئر ڈیزائنرز نے ٹی وی دیوار پر لگانے کے رجحان کو ہاتھوں ہاتھ لیا مگر ہم کچھ ایسی مثالیں لائے ہیں جو سجاوٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں۔
ہم آپ کو دکھانے والے ہیں کہ چھوٹا کمرہ بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ تو آپ اپنا ٹی وی کہاں رکھیں گے؟
ایک چھوٹے لاؤنج میں سامان رکھنے کی جگہ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے تو ٹی وی کو ایک دیوار پر لگائیں اور اس کے اوپر DVDs رکھنے کے لیے ایک اونچا شیلف لگائیں۔
آپ ان شاندار نمائشوں کے ساتھ روشنیوں اور شیلف کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔
اس شوخ لاؤنج کو گہرا امتزاج دینے کا کیا طریقہ ہے!
آپ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ یہ ٹی وی کسی فن پارے جیسا لگتا ہے اور اس کے اطراف میں موجود سامان رکھنے کی جگہ تو دیکھیے!
پلکیں جھپکائیں اور آپ خود کو یہاں ٹی وی ڈھونڈتا پائیں گے۔
یہ پتلا اور ہموار ٹی وی یہاں بہت اچھا لگتا ہے اور دیوار کے انداز کے ساتھ جچتا ہے۔
یہ کسی وجہ سے بنائے گئے تھے اور اب یہ عمدہ اور خوبصورت لگتے ہیں۔
صنعتی اور جدید، ایک کنکریٹ سے بنی دیوار تن تنہا توجہ کا مرکز نہیں رہے گی اگر آپ اس میں اپنا ٹی وی بھی چن دیں۔
یہ ہم آہنگی عالیشان ہے کیوں کہ دیوار پر لگا فن پارہ ٹی وی کی سکرین جتنا ہی بڑا ہے۔
شیلف اوپر اور سامان رکھنے کی جگہ نیچے، یہ ٹی وی مکمل طور پر محفوظ ہے۔
آپ ہمیشہ اپنا ٹی وی دیوار کے درمیان میں نہیں لگا سکتے۔ دراصل یہ کنارے میں بھی بہت اچھا لگتا ہے۔
آپ کی نظریں ہمیشہ ٹی وی کی جانب اٹھیں گی تو اس کے ساتھ کوئی شاندار چیز رکھیں تا کہ سب اس پو بھی دھیان دیں۔
ٹی وی کو جتنا ہو سکے، ٹی وی سے اتنا دور لگائیں تا کہ آپ کو گردن اکڑانی نہ پڑے۔ ایک چھوٹے کمرے میں یہ کبھی بھی زیادہ دور نہیں ہو گا۔
کوئی بھی چیز جسے مزے دار انداز میں نیا بنایا گیا ہو اسے ٹی وی سٹینڈ بنایا جا سکتا ہے۔ کیوں نہ الماریوں کو ٹیڑھا رکھا جائے؟
اگر آپ اپنا پسندیدہ پروگرام دیکھ رہے ہیں تو آپ صنم جنگ کے کپڑوں کا ڈیزائن دیکھینے کے لیے اپنی آنکھیں میچنا نہیں چاہیں گے، تو ٹی وی کے اوپر روشنی لگائیں۔
ان ٹین ایجرز کے لیے بہترین جو اپنے کمرے کو ایک سے زیادہ مقاصد کے لیے استمعال میں لانا چاہتے ہیں۔
اگر آپ ٹی وی کو اپنا کمرہ تباہ نہیں کرنے دینا چاہتے، تو اسے کسی پیارے سے آرائشی سامان سے چھپا دیں۔
بہت چھوٹےکمروں کے لیے یہ ایک شاندار تجویز ہے کیوں کہ یہ آپ کی قیمتی جگہ بچائے گا۔
یہ ٹی وی اس ٹکڑوں میں بٹی دیوار پر بہترین لگتا ہے جو اسی سائز کے ہیں۔ ہوشیار!
ٹی وی بند ہونے کے بعد بھی آپ کے پاس دیکھنے کے لیے کچھ شاندار ہو گا۔
ٹی وی کو اپنی سجاوٹ میں ضم کرنے کے لیے اس کے لیے ایک گہری دیوار چنیں۔
ٹی وی کے پاس کچھ فلموں کے پوسٹر رکھنے سے یہ گھر میں بنا سنیما لگے گا۔
کیا آپ ٹی وی کو کمرے کی توجہ کا مرکز نہیں بننے دینا چاہتے؟ جب تک آپ بیٹھ نہ جائیں، اس کو دیکھنا ناممکن بنا دیں۔
آپ تو جانتے ہی ہیں کہ کون صرف کام کرتا ہے اور کھیلتا نہیں۔ یہ مسئلہ حل کر دے گا۔
اگر آپ کی چھوٹی سی جگہ میں ایک کھڑکی ہو تو ٹی وی اس کے بالکل سامنے نہ رکھیں۔
آپ اس سکرین کو کبھی نظر انداز نہیں کر سکتے!
مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیے: ۷ چیزیں جو آپ کو اپنے گھر کے داخلے میں نہیں رکھنی چاہئیں۔