چھوٹے باتھ روم کے لیئے اسٹوریج کی تجاویز

Farheen Farheen
SRR | Banho Suíte, Kali Arquitetura Kali Arquitetura Scandinavian style bathrooms
Loading admin actions …

ہم میں سے بہت سے لوگوں کے گھروں میں شاندار باتھ روم نہیں ہوتے جگہ کی کمی کی وجہ سے۔ ہم اکثر اپنے کمروں کو باتھ روموں پر ترجیح دیتے ہیں، اگر آپ بھی باتھ روم میں اسٹوریج کی وجہ سے پریشان ہیں تو یہ مضمون آپکی راہنمائی کرے گا اسٹوریج کو بڑھانے میں تو آئیے دیکھتے ہیں یہ مضمون۔

۱۔ دیوار پر کیبنٹ

ایک زمین سے چھت تک دیوار کے ساتھ کیبنٹ بنانے سے آپکی بہت سی مشکلات حل ہوسکتی ہیں اس میں آپ بہت سی ضرورت کی اشیا رکھ سکتے ہیں اگر نہیں تو یہ سجاوٹ کے لیئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

۲۔اندر بنی ہوئی شیلف

اگر آپ ابھی باتھ روم میں تعمیر کے حق میں ہیں تو ایک اندر بنی ہوئی شیلف کو ضرور سوچیے۔ یہ شیلف اشیا کو رکھنے کی بہترین جگہ ہیں اور ساتھ میں یہ جگہ بھی بچاتی ہیں

۳۔کھلی شیلف

ایک اور شاندار طریقہ اپنے باتھ روم میں جگہ بڑھانے کا یہ ہے کہ اسطرح کی کھلی شیلف کا انتخاب کریں یہ جگہ کم گھیرتی ہیں لیکن کام بہت اچھے طریقے سے آتی ہیں

۴۔ نیچے بنی ہوئی استعمال کی جگہ

تقریبا ہر باتھ روم کے اندر سنک ہوتا ہے تو سنک کے نیچے کی جگہ کو اسٹوریج کے لیئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ اسٹوریج کھلی یا بند کسی بھی صورت میں ہوسکتی ہے

۵۔اسٹوریج یونٹ

ہم میں سے بہت سوں کو سنک کے نیچے کی جگہ کا اندازہ نہیں ہوتا۔ یہ جوتوں کا خانہ بنانے یا کسی بھی اور مقصد کے لیئے استعمال ہوسکتی ہے۔

۶۔اپنی مرضی کی اسٹوریج

یہ ضروری نہیں کہ آپ ہر دفعہ بنی بنائی اسٹوریج ہی لیں اگر آپ کے باتھ روم کے زاویے مختلف ہیں تو آپ ایک مختلف ڈیزائن بنوا سکتے ہیں۔ جیسے کہ ڈیزائنر نے یہ ڈیزائن بنایا ہے

۷۔اندر بنا ہوئی الماری

اگر آپکے باتھ روم کے کونے بلکل استعمال نہیں ہوسکتے تو آپ یہ والی الماری بنوا سکتے ہیں یہ کہیں بھی لگ سکتی ہے اور آپ اس میں بہت سی اشیا رکھ سکتے ہیں

۸۔کونوں میں بنے ہوئے کیبنٹس

اگر آپ پورے باتھ روم کا انٹیریئر ایک جیسا رکھنا چاہتے ہیں تو ہم ان کیبنٹس کی ہدایت دیتے ہیں۔ ان کے سامنے دروازہ لگا کر آپ انکو چھپا بھی سکتے ہیں

۹۔دواوں کا خانہ

اگر آپ دوا یا میک اپ کے لیئے کوئی الماری بنانا چاہتے ہیں تو یہ والی الماری آپ کے لیئے بلکل درست رہے گی اس میں شیلفس آپ اپنی مرضی سے لگا اسکتے ہیں

۱۰۔ ڈیزائنر شیلفس

باتھ روم کے حوالے سے ہم سب کی لاگ الگ رائے ہوتی ہے کوئی شاور پسند کرتا ہے تو کوئی ٹب میں نہا کر تروتازہ ہوتا ہے اگر آپکا باتھ روم بھی شاور والا ہے تو یہ ڈیزائن آپکے باتھ روم میں بہت اچھا رہے گا۔ آپ آسانی سے صابن اور شمپو تک پہنچ سکتے ہیں۔

ایک اور آئیڈیا بک دیکھیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine