چھوٹے گھر کے ۶ راز جو کوئی انٹریئر ڈیزائنر آپکو مفت نہیں بتائے گا

Farheen Farheen
kate apt, labzona labzona Eclectic style bedroom
Loading admin actions …

سب سے پہلے ہمارا مقصد انٹریئر ڈیزائنرز کو مطلبی ثابت کرنا بلکل نہیں ہے۔ بے شک وہ اپنی تجاویز مفت نہیں بانٹتے کیا انہیں ایسا کرنا چاہیے؟ ہرگز نہیں۔ ہم صرف آپکو کچھ چھوٹی چھوٹی ٹپس دینا چاہتے ہیں تاکہ آپ انہیں ایسے چھوٹے کاموں کے لیئے تکلیف نا دیں۔ چھوٹے باتھ روموں سے لے کر تنگ بیڈ رومز تک ہم اس گھر کو یوں تبدیل کریں گے آپکو حیرانی ہوگی۔ ہمارے پاس کچھ تجاویز ہیں جن سے آپکا چھوٹا سا گھر کشادہ لگنے لگے گا ۔اگر آپ بھی چھوٹے اور تنگ گھر سے تنگ آگئے ہیں تو آئیے ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں

۱۔ ایک شیشے کی دیوار جگہ کو دوگنا کر دیتی ہے

کمروں کے درمیان لگی شیشے کی دیوار جگہ کو دوگنا کرنے میں مدد دے گی اور اسکے پیچھے اسٹوریج کی جگہ بھی زیادہ ہوگی

۲۔ہلکے فرش جگہ بڑھانے کا کامیاب ذریعہ ہیں

سوچیں آپکے کمرے میں فرش کا کتنا عمل دخل ہے اسلیئے چھوٹے کمروں کے فرش ہلکے رکھے جاتے ہیں۔یہ روشنی کے بہترین معکس بھی ہوتے ہیں

۳۔جگہوں کو بڑھانے کے لیئے رنگوں کا استعمال

چیزیں بہت آج کل بہت تکنیکی ہوگئی ہیں۔۔۔دیوار کو گہرے رنگ میں پینٹ کریں اس سے مزید جگہ کی غلط فہمی پیدا ہوگی۔ قدرتی طور پر کمرہ بڑا لگے گا

۴۔عمودی لائینیں کمرے کا قد بڑھا دیتی ہیں

اگر آپکا کمرہ بہت چھوٹا ہے جیسے کہ سیڑھیوں کے نیچے ہے تو آپ ایسی سجاوٹی عمودی لکیروں سے اس کے قد کو بڑھا سکتے ہیں یہ بہت شاندار اور سستا طریقہ ہے

۵۔اسکائی بلیو رنگ کی شکلیں کمرے کو بڑھا کر دکھا سکتے ہیں

وہ بیڈ روم جو بہت تنگ اور تاریک لگتے ہیں،ان کے لیئے ہم تاکید کرتے ہیں کہ اسکائی بلیو کے شیڈز کو استعمال کیا جائے۔ انکا تعلق سیدھا دماغ سے ہوتا ہے یہ دماغ کو تراوت بخشتے ہیں اسلیئے یہ آپکے کمرے کو بڑھا دکھاتے ہیں

۶۔الگ کمروں کے لیئے شاندار وال پیپر کا انتخاب

آپ کو لگ رہا ہوگا کہ یہ ایک اسٹوڈیو ہے لیکن یہ آپکے چھوٹے سے چھوٹا سا کمرہ ہے جو اب صرف ایک وال پیپر لگانے سے کافی بڑھا لگ رہا ہے۔

مزید دیکھیں:چھوٹے گھروں کے لیئے فرنیچر کے آئیڈیاز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine