بہت سے ایسے آئیڈیاز والا چھوٹا سا اپارٹمینٹ جن کی باآسانی نقل کی جا سکتی ہے

Hamna—Homify Hamna—Homify
monolocale funzionale e piccolissimo, studio ferlazzo natoli studio ferlazzo natoli Living room
Loading admin actions …

آج کے اس آئیڈیابک میں ہم آپ کو ایک ایسا چھوٹا سا اپارٹمنٹ دکھائیں گے جس میں خوبصورتی بھری ہوئی ہے۔ آج کل شہروں میں رہتے ہوۓ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا بجٹ کسی بڑے اپارٹمنٹ میں رہنے کی جگہ نہیں دیتا یا پھر اگر آپ اکیلے رہتے ہوں تو بھی آپ کو بڑے گھر کی ضرورت نہیں ہوتی۔آپ اس بات سے افسردہ نہ ہوں کہ اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے تو یہ آپ کو اپنا گھر سجانے کی بہت اجھی ٹریننگ دے دیتا ہے۔ 

اگر آپ اپنا فیملی کا کھر پہلی دفع چھوڑ کر آۓ ہیں تو اس بات کی قوی امید ہے کہ آپکو اپنے گھر کی صفائی کرنا نہیں آتی ہو گی۔ آپ نے یقینا صفائی اور دیکھ بھال کی ہو گی مگر صرف اپنے کمرے کی حد تک۔ یا پھر کبھی کبھی آپ سے دروازے اورکھڑکیاں صاف کرنے کوکہ دیا گیا ہو گا۔

اس لیے اپنی چھوٹی سی جگہ میں رہنا ہر چیز کی دیکھ بھال کرنا زیادہ آسان کر دیتا ہے۔ ہیں یہ الگ بات اور ہے کہ چھوٹی جگہ میں چیزیں رکھنے کا الگ ہی مسئلہ ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کا دورا ایک ایسے چھوٹے اپارٹمنٹ کا کرائیں گے جس سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ چھوٹی سی جگہ کو کس انداز میں سجایا جا سکتا ہے۔ 

1- اگلا حصہ

اس تصویر کو دیکھ کر پتا لگ رہا ہے کہ قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کس قدر ضروری ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو گھر کی حفاظت میں کوئی کمی نہیں لانی چاہیے۔ اسی ہجو سے کھڑکیوں کے آگے یہ جالی لگائی گئی ہے۔ 

اس کے دروازےکو تو دیکھیں کہ اس کا اپری حصہ کھڑکی کے انداز سے بنایا گیا ہے جس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ایک چھوٹے گھر کے لیے قدرتی روشنی کتنی ضروری ہے۔ 

2- ذہانت سے بھرپور خوبصورت انداز

جیسا کہ آپ کو پتا ہے کہ یہ ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ ہے اس لیے اس میں بہت زیادہ جگہ آپ کو میسر نہیں ہوتی۔ لیکن اس اپارٹمنٹ میں اس بات نے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے۔ ادھر ایک کونے میں چھوٹا سا کچن بھی موجود ہے، اس کے علاوہ آپ اس کمرے کو خوابگاہ اور کھانے کی جگہ کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کمرے کی اونچی چھت اور سفید دیواریں اس کمرے کو اپنے سائزسے مزید بڑا دکھا رہی ہیں اور اس کمرے کی کشادگی کی ایک اور وجہ ادھر کا سفید فرنیچر کا استعمال بھی ہے۔ 

3- چھوٹا سا بستر

اس کمرے میں اتنی ہی جگہ ہے کہ آپ ادھر چھوٹا بستر رکھ سکیں لیکن آپ ایک ایسا بستر رکھیں جو اس بات کو یقینی بناۓ کہ آپ رات میں پرسکون رہیں۔ بستر کے ساتھ رکھی ہوئی چھوٹی سی میز بہت زیادہ جگہ بھی نہیں گھیر رہی اور اپنا کام بھی کر رہی ہے ۔ اور اے سلسلے میں ہمارا ایک مشورہ یہ بھی ہے کہ آپ ادھر کے لیے فولڈ ہونے والا بستر بھی رکھ سکتے ہیں۔

4- پر کشش تفصیلات

روشنی اور ہلکے رنگ کے فرنیچر کی وجہ سے اس جگہ کو بہت ہی پر کشش انداز مل رہا ہے۔ اور جن لوگوں کو لگتا ہے کہ بہت زیادہ سفید رنگ کا استعمال گھر کو بور بنا دیتا ہے تو دیکھیں لکڑی کے فرش کی وجہ سے کمرےکی سفیدی ختم ہو گئی ہے اور اس طرح کمرے کو ایک بہت دیہی انداز بھی مل رہا ہے۔

آپ ذرا چھت پہ لگا لکڑی کا پینل اور اس سے لٹکتا فانوس تو دیھکیں۔۔۔ ہے نا خوبصورت اسٹائل!

5- ایک چھوٹا سا باورچی خانہ

اس ننھے سے باورچی خانے میں کسی ایک بندے کی ساری ضروریات آرام سے پوری ہو سکتی ہیں۔ ادھر بنی الماری اور شیلف میں آپ اپنی ضرورت کی چیزبا آسانی رکھ سکتے ہیں۔

6- جگہ کے بہترین استعمال سے بنا غسل خانہ

اس غسل خانے کو دیکھیں۔ اس جگہ کا ہر ہر انچ قیمتی تھا اور اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوۓ یہ غسل خانہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کیونکہ اتنی چھوٹی سی جگہ میں باتھ ٹب نہیں رکھا جا سکتا اس لیے اس کی جگہ شاور لگایا گیا ہے جو کہ ہمیشہ کم جگہ گھیرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کونے میں موجود شیشہ اور سنک بھی جگہ بچانے کا باعث بن رہا ہے۔

ایک چھوٹا مگر جدید گھر کا 8 تصویریں جو آپ کو بہت پسند آۓ گا۔.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine