ڈیزائن میں 13 غلطیاں جنہیں روکنے کی ضرورت ھے

usranaz usranaz
Дом из сруба, Ново-Рижское шоссе, Amazing Studio Светланы Панариной Amazing Studio Светланы Панариной Living room
Loading admin actions …

اگر آپ کو سجاوٹ سے محبت ھے اور آپ غلطیوں سے بھی بچنا چاہتے ہیں تو پھر بلا شبہ یہ مضمون آپ کے لئے ہی ھے۔اپنے گھر یا اپارٹمنٹ کو سجانا ایک کٹھن کام ھو سکتا ھے، جب کہ کچھ کوگ تو اس کام کے لئے داخلی ڈیزائنر اور ڈیکوریٹر سے مدد لیتے ہیں۔باقی لوگ اس کے لئے خود کوشش کرتے ہیں۔ لیکن آپ کو کیسے معلوم ھوگا کہ کس ڈیزائن کو اپنانے سے بچنا ھے۔

آپ کی خوش قسمتی ھے کہ آج ہم ان میں سے چند ڈٰیزائن آپ کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے لائے ہیں۔!

آئیں ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ اچھی لگنے والی روشنیوں کا استعمال اتنی کثرت سے بھی نہ کرٰیں

ایک خوبصورت لگنے والی لائٹ جو کمرے کے کسی بھی حصے کو منور نہیں کر پا رہی، پیسے اور جگہ کا ضیاع ھے۔اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کی تنصیب شدہ لائٹس(چاہے وہ ٹیبل لیمپ ھو،دیواری شمع دان ھو یا چھت سے لٹکنے والے فانوس ) اپنا کام صحیح طریقےسے کر رہی ھوں۔

2۔ ہر چیز کو فہرست کے مطابق نقل کریں۔

اگر آپ اپنے رہائشی کمرہ یا خواب گاہ کو فہرست کے مطابق نہیں ڈھالنا چاہتے تو اس میں اپنی پسند کے مطابق کچھ نہ کچھ ردو بدل کر لیں،آپ ان کے سٹائل میں اپنی مرضی کا سٹائل شامل کر لیں یا رنگوں کے برانڈ کی بجائے اس میں اپنے من پسند رنگوں کا اضافہ کر لیں۔

3۔ ایک دلفریب ماحول کے لئے دیواروں کو خالی چھوڑ دیں۔

یہ صرف ایسے لگے گا جیسے آپ نے دیواروں پر آرٹ کی پینٹنگز لگانا بھول گئے ہیں۔اپنے گھر کو مکمل کرنے کے لئے رنگوں اور فرنیچرکا انتخاب کریں۔ اور ان میں ربط پیدا کرکے لٹکائیں تا کہ یہ آپکی شخصیت کی مکمل عکاس ھوں۔

4۔ ایک ہم آہنگ منظر کے لئے ایک ہی رنگ سےھی مت چپک جائیں

یہ کوئی خوابوں کی شہزادی کا گھر نہیں ھے جہاں ہر ایک فرینچرس5 کا ٹکڑا اور رنگوں کا گلابی ھونا ضروری ھے(یا جو بھی جو آپ کا پسندیدہ رنگ ھو)۔اس کے ڈیزائن میں کچھ ہلکے یا شوخ رنگوں کا اضافہ کریں۔زرا اس شاندار گھر پر ایک نظر ڈالیں۔

5۔ عصر حاضر کے رجحانات سے پرہیز کریں

عسرِ حاضر کے رجحانات سے پرہیز آپ کے گھر کی عمر میں بڑھوتری کر دے گا۔حتیٰ کہ کچھ چھوٹے اور سادہ عناصر کے اضافہ آپ کے گھر میں واضح فرق اور تبدیلی پیدا کر دے گا۔

6۔ قیمتی نوادرات کو مت چھپائیں۔

اپنے کمرے میں اپنے شخصیت کو نمایاں کرنے کے لئے اس میں اپنی پسندیدہ نوادرات یا پینٹنگز کی نمائش کریں۔ اس انتخاب میں آپ کی رائے بہت اہمیت رکھتی ھے جن کو دیکھ کر آپ کی شخصیت کا تاثر قائم ھوتا ھے۔

7۔ یقین کریں سادہ فرنیچر بہت اچھا لگتا ھے

Pudding Sofa Loaf Living room Sofas & armchairs

جی ہاں !یہ صرف اسی صورت میں ممکن ھے جب تمام کمروں  میں ایک ہی جیسے رنگ کا امتزاج ھو۔کوشش کریں کہ ایک ہی جیسا رنگ ھو(چاہے تھوڑا تیز یا ہلکا ہی کیوں نہ ھو)۔بہترین منظر کے لئے متوازن اشیاء کی تخلیق بہت ضروری ھے۔

8۔ ہماری سوچ! ڈیزائن دار وال پیپر ہی سٹائلش انداز دیتے ہیں

غلط! کم قیمت دوستانہ وال پیپر یا ہلکے پینٹ کا سادہ کوٹ بھی آپ کے پیسے کو بچاتے ھوئے ایک دلکش اور خوبصورت انداز پیش کر سکتا ھے۔

9۔ ہر ایک کے لئے مشترکہ رنگ

ہم مزاج رنگوں سے کیسے اشیاء کو نمایاں کیا جا سکتا ھے، اسلئے کمرے کے منظر کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے مختلف اشیاء اور ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں۔

10۔ خوشگوار احساس کے لئے دلکش عناصر کو شامل کریں

ایک خوشگوار آرام دہ اور گندگی میں بہت بڑا فرق ھے! اسلئے کچھ چیزوں کو سٹور میں اور بکس میں چھپانے کی کوشش کریں یا پھر اپنے کمرے کو اشیاء سے بھر کر تنگ کر دیں۔

11۔ غیر جانبدار رنگوں کے ساتھ پھیکا پن

در اصل، بہت سارے غیر جانبدار اور  ہلکے رنگ کمرے میں پھیکا پن ڈالتے ہیں۔ان مختلف رنگ کے کپڑوں کے اضافے کے ساتھ ورائٹی شامل کریں۔قالین، پردوں اور آسنوں کی صورت میں کچھ دلکش ماحول تخلیق کریں۔

12۔ یہ یقین کہ کھڑکیاں ضروری نہیں ہیں۔

قدرتی روشنی بہت اہمیت رکھتی ھے،اگر آپ اپنے گھر کو روشن بنانا چاہتے ہیں تو اس قدرتی روشنی کے بہاؤ کو کیوں روکتے ہیں۔اس سے وٹامن ڈی پیدا ھوتا ھے جو کسی کو بھی تکلیف نہیں پہنچاتی۔

13۔ سٹوریج کے لئے کھلی جگہ کا انتخاب کریں

چمکدار اور خوبصورت سٹور عملی طور پر آپ کی جگہ میں شامل ھو جاتے ھے،اور آپ کے کمرے کے سائز کو تنگ نہیں کرتے۔اس لئے بڑے سٹور کا انخاب کریں اگر آپ کھلا سٹور چاہتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine