چھوٹے باورچی خانے میں جگہ بچانے کی ۸ عقلمندانہ تراکیب

Shahtaj Shahtaj
Longboard by chris+ruby, chris+ruby chris+ruby Modern style kitchen
Loading admin actions …

باورچی خانہ اکثر گھر کا دِل ہوتا ہے، خاص کر جب بات پاکستانی گھروں کی ہو۔ یہ ایک کارآمد جگہ ہے اور اسی وجہ سے اسے مؤثر ہونا چاہیے۔ جبکہ، اکثر سے زیادہ باورچی خانے بے ترتیبی سے بھرے پڑے ہوتے ہیں جو قیمتی جگہ گھیرے، کارکردگی کے لیے کم جگہ چھوڑ دیتے ہیں۔

ایک موثر باورچی خانے کی جگہ بہت سارا وقت اور پیسہ بچاتا ہے اگر آپ اسکے بارے میں سوچیں تو۔ آج، ہم یہاں آپکے باورچی خانے کی جگہ کو بچانے اور اسے مزید کارآمد بنانے کے لیے کچھ واقعی بہترین آئیڈیاز پیش کرتے ہوئے آپکے باورچی خانے کی جگہ کو منظم کرنے میں آپکی مدد کرنے کے لیے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں یہ آپکے باورچی خانے کو مزید کارآمد، مزید پرامن اور یقیناََ اور بھی خوبصورت بنا دیگا۔

ہر چیز اپنی جگہ پر

اپنے باورچی خانے کو منظم کرنے کے لیے سب سے پہلی چیز جو آپکو کرنی چاہئے وہ ہے جتنا ہوسکے اسے صاف رکھیں۔ تمام افقی جگہوں کو کام کرنے کی جگہ کے طور پر کم سے کم چیزوں کے ساتھ اور زیادہ سجاوٹ سے بچاتے ہوئے منظم کرکے رکھیں۔ باورچی خانے کے بَرتنوں کو ترتیب سے رکھنے سے بھی بہت جگہ بچائی جا سکتی ہے۔ آپکو شاید تب تک اسکا واضح فرق کا اندازہ نہیں ہوگا جب تک آپ اسے کرینگے نہیں۔

باورچی خانے کے لیے معیاری اوزار منتخب کریں

مانیں یا نا مانیں، سستے برتن یا سب سے خوبصورت چھریاں خریدنے نا جائیں۔ تھوڑی تحقیق کریں اور فروخت کار سے انکے مصنوعات کے معیار کا پوچھیں۔ ایسی بہت سی اچھی چیزیں ہیں جو ہمیں سستی قیمت میں مل سکتی ہیں۔ بہتر ہے کسی اچھے معیار کی چیز میں پیسہ لگایا جائے، بہ نسبت کسی ایسی چیز میں بار بار پیسہ لگائیں جو بالکل بیکار ہو۔ اِس حساب سے لکڑی اور اسٹینلیس اسٹیل ہمیشہ ہمارے حلیف رہینگے۔

اپنے باورچی خانے کا منتظم خود بنائیں

اگر آپکے پاس زیادہ تخمینہ نہیں ہے اپنے باورچی خانے کی ڈیزائن میں خرچ کرنے کے لیے تو آپ بروقت مہیا کرسکتے ہیں اور اپنے خود کا منتظم بنا سکتے ہیں۔ اِس تصویر میں موجود ہم دیکھ سکتے ہیں باورچی خانے کے منتظم کا ایک سادہ تخیل – ایک بنیادی لکڑی کا تختہ جسکے ساتھ ریلنگ ہُک کے ذریعے منسلک ہے تا کہ آپ اپنے پتیلے، پین، اور باورچی خانے کے برتن اس میں لٹکا سکیں۔ کبھی بھی ہاتھ سے بنے سادہ منتظم کی طاقت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے جو آپکے باورچی خانے کو صاف کارآمد جگہ بناتا ہے جیسا آپ نے سوچا ہو۔

مربوط نمونے

اپنے باورچی خانے کو خریدتے وقت، آپکے الیکٹرک اوون، یہاں تک کے آپکے بیسن اور مائیکروویوز، ہمیشہ اپنے فرنیچر سے مربوط اطلاق منتخب کریں کیونکہ یہ بہت زیادہ جگہ بچاتے ہیں۔ یہ ایک بہترین تخیل ہے چھوٹے باورچی خانے والوں کے لیے اور یہ شاندار جدید بھی لگےگا۔

رنگوں پر توجہ دیں

رنگ پر غور کرنا نہ بھولیں کیونکہ یہ ڈیزائن کے معاملات میں اہم ہوتا ہے، اور اس کا جگہ کی بچت میں بہت بڑا اثر پڑتا ہے۔ ترکیب یہ ہے کہ ہلکے رنگوں سے جڑے رہیں یا تھوڑی مقدار میں شوخ رنگوں کا استعمال کریں۔ رنگ کی اچھی تہہ بھی آپکی دیواروں کا خیال رکھیں گے اور انہیں نمی سے محفوظ رکھیں گے جو بگاڑ کی بنیادی وجہ ہے۔ آخر لیکن کم نہیں، تھوڑا سا رنگ آپکے باورچی خانے کی انٹیرئیر کو بہت زیادہ زندگی بخشتا ہے۔

اپنے باورچی خانے کے لیے اچھی چیزوں پر پیسہ لگائیں

ایک اور کارآمد تجویز ہے کہ اپنے باورچی خانے کے انٹیرئیر کے لیے اچھے مواد میں پیسہ لگائیں۔ پہلے معیاری مواد میں پیسہ لگانا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے نسبت سستی چیزوں کے انتخاب کے جو آگے چل کر آپکا وقت اور پیسہ دونوں برباد کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، قدرتی لکڑی یا اسٹینلیس اسٹیل کی سطحیں خوبصورت عناصر ہیں جو آپکے باورچی خانے میں جمالیات اور استحکام لاتا ہے۔

باورچی خانے کے رینج ہوڈز!

باورچی خانے کے رینج ہوڈز یقینی طور پر ہمارے وقت کی بہترین ایجادات میں سے ایک ہے اور کوئی بھی جو اسے متحمل کرسکی ضرور لے۔ باورچی خانے کا رینج ہوڈ دراصل اہم پھیپھڑا ہے جو آپکے باورچی خانے کے کام کرنے کی جگہ کو لمبے عرصے تک قائم رہنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بَدْبُو ہٹاتا ہے اور نمی اور تپش کو باورچی خانے کی سطح کو بہت زیادہ اثر انداز ہونے سے روکتا ہے۔ ہمارے نزدیک باورچی خانے کا رینج ہوڈ باورچی خانے میں ایک شاندار ایجاد ہے!

وہاں روشنی آنے دیں!

قدرتی روشنی باورچی خانے کے انٹیرئیر میں ہمیشہ ایک مثبت شراکت ہوگی، پہلے اسلئے کیونکہ یہ جراثیم کی پیداوار کو روکتی ہے۔ اسکے علاوہ، کھڑکیاں قدرتی بادكشا فراہم کرتی ہیں اور یقینی طور پر غور کرنے کے لیے ایک خوبصورت عنصر ثابت ہوتی ہیں جب اپنا باورچی خانہ ڈیزائن کیا جائے۔ اگر آپ اپنے باورچی خانے کے لیے بڑی کھڑکیاں بنا سکتے ہیں، تو یہی صحیح وقت ہے! اگر نہیں، تو اپنے باورچی خانے میں چمک دینے کے لیے کچھ عارضی روشنیوں کا اضافہ کرلیں۔ 

ہم امید کرتے ہیں آپ نے ان تخیل سے اپنے باورچی خانے کے لیے کچھ حوصلہ افزائی حاصل کی ہوگی۔ اگر آپ اسی طرح کی اور تجاویز حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو دیکھیں ۷ دانشمند صفائی کی تجاویز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine