لاؤنج کی سجاوٹ میں کی جانے والی ۱۱ غلطیاں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Mekan Tasarımı, Bilgece Tasarım Bilgece Tasarım Living room
Loading admin actions …

گھر کی سجاوٹ کا بنیادی مقصد اسے مزید آرام دہ اور خوبصورت بنانا ہوتا ہے، اور گھر کا ڈیزائن وہاں رہنے والوں کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ گھر کے سب سے آرام دہ کمروں میں سے ایک لاؤنج ہوتا ہے جو مہمانوں کو ہمارے منفرد ذوق کا پتا دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین ایک عمدہ لاؤنج ڈیزائن کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو بغیر کسی غلطی کے گھر کی نمائندگی کر سکے۔

آج ہومی فائی لاؤنج کی سجاوٹ کی ۱۱ غلطیاں لایا ہے جن سے ہمیں گھر ڈیزائن کرتے وقت لازما بچنا چاہیے۔

۱۔ ایک جیسا فرنیچر

مثال کے طور پر ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارا بیڈ روم ایک جیسے رنگ اور شکل کے فرنیچر سے مل کر بنا ہے اور اسی طرح لاؤنج میں بھی ہم ایک ہی طرح کے سوفے استعمال کرتے ہیں جو غیر دلچسپ اور بیزار کن نظر آتے ہیں۔ تو بہتر یہ ہے کہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو جگائیں اور مختلف شکلوں، رنگوں اور مواد سے بنا فرنیچر رکھیں تا کہ ایک نفیس و منفرد وضع بنائی جا سکے۔

۲۔ سرخ رنگ کا ڈر

شوخ رنگوں سے بچنا اور درمیانے رنگوں میں خود کو ڈبو دینا سجاوٹ کی دنیا کی ایک عام غلطی ہے۔ بیزاریت سے بچنے کے لیے آپ کو ہلکے رنگوں جیسا کہ بھورے اور سرمئی سے بچنا چاہیے اور دھیمے رنگوں کو تازہ دم کر دینے والے شوخ رنگوں جیسا کہ سرخ رنگ کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔

۳۔ فرنیچر کا رخ چھوٹے ٹی وی کی طرف موڑنا

اگر ٹی وی چھوٹا اور پرانے زمانے کا ہے تو اسے ساری دیوار پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے مگر اگر ٹی وی بڑا اور جدید ہے تو ہم ایک پوری دیوار کو سجا کر اس پر ٹی وی لگا سکتے ہیں تا کہ فرنیچر کا رخ خوبصورتی سے اس کی طرف موڑ سکیں۔

۴۔ کرسیاں دیوار سے جوڑ کر رکھنا

اگر گھر چھوٹا ہو تو فرنیچر دیوار سے جوڑ کر رکھنا ایک اچھی تجویز ہے مگر اگر گھر بڑا ہو تو اس تجویز سے بچنا ہی بہتر ہے، کیوں کہ سارا فرنیچر دیوار سے جوڑ دینے سے باقی جگہ خالی اور عجیب لگتی ہے۔

۵۔ فریم غلط انداز میں ترتیب دینا

اگر آپ کو سجاوٹ میں تصاویر اور فریم پسند ہیں تو آپ کو انہیں منظم انداز میں نفاست سے ترتیب دینے پر توجہ دینی چاہیے کیوں کہ خراب ترتیب یا ایک حصے کو بھر دینے سے یہ نظروں کو اچھے نہیں لگیں گے۔

۶۔ چھوٹے قالین

سجاوٹ کی عام غلطیوں میں سے ایک قالین کا سائز کمرے کی مناسبت سے چھوٹا رکھنا ہے، تو نیا قالین خرینے سے پہلے کمرے کا ناپ ضرور لے لیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ قالین فرنیچر کے ساتھ اچھا لگے۔ چھوٹے قالین کے ساتھ بڑا فرنیچر نہ رکھیں اور قالین سجاوٹی سامان رکھنے کے لیے استعمال نہ کریں۔

۷۔ کمرے میں مشکل حرکت

اگر آپ اپنا لاؤنج شروع سے ڈیزائن کر رہے ہیں تو آپ کو کمرے میں حرکت کو آسان بنانے پر توجہ دینی چاہیے اور فرنیچر اسی حساب سے سیٹ کرنا چاہیے۔ یہ توجہ کے قابل ہے کہ اس کمرے کی خوبصورتی اس کے فرنیچر کی اچھی ترتیب اور چلنے پھرنے کی کھلی جگہ کے بغیر مکمل نہ ہو سکتی تھی۔ برے طریقے سے ترتیب دیے گئے کمرے جن میں چلنے کی جگہ نہ ہو، برے اور غیر آرام دہ لگتے ہیں چاہے آپ وہاں کتنا ہی قیمتی اور پیارا فرنیچر کیوں نہ رکھ لیں۔

۸۔ ناکافی روشنیاں

روشنی سجاوٹ کے اہم ترین عناصر میں سے ایک ہے۔ یہ ڈیزائن کی خوبصورتی ہے مگر ناکافی ہونے پر یہ کمرے کی وضع کو خراب بھی کر سکتی ہے۔ مثال کے طور پر خراب روشنی کی موجودگی میں کمرے میں سامان دیکھنے میں دشواری ہو گی اور آپ آرام دہ محسوس نہیں کریں گے مگر اگر روشنی درست ہو تو چاہے وہ قدرتی ہو یا مصنوعی، یہ سکون میں اضافہ کرے گی۔

۹۔ بڑا فرنیچر

یہاں ہم پھر کمرے کے فرنیچر، سجاوٹ اور قالین کے سائز پر زور دیں گے۔ خاص کر تب جب کمرہ تنگ ہو تو بڑا فرنیچر بہت برا ہوتا ہے اور تنگ جگہ میں چلنا پھرنا مشکل بنا سکتا ہے۔

۱۰۔ طریقے میں تذبذب

ہم حانتے ہیں کہ ہم آپ کو مختلف اقسام کا فرنیچر استعمال کرنے کی تجویز دے چکے ہیں کیوں کہ یہ جگہ کی خوبصورتی اور زندہ دلی کو بڑھائے گا مگر بدقسمتی سے اگر آپ کو اس کے بارے میں مکمل معلومات نہ ہوں تو یہ مختلف طریقوں کا ملاپ کمرے کی وضع خراب بھی کر سکتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ پیشہ وران کی خدمات حاصل کریں۔

۱۱۔ رنگوں میں حد سے بڑھ جانا

جیسا کہ ہم نے رنگوں اور ان کے استعمال سے ڈرنے والوں کی بات کی، وہیں ان کا ذکر بھی آتا ہے جو رنگوں کے استعمال سے نہیں ڈرتے اور اس میں حد سے بڑھ جاتے ہیں، مگر یہ دونوں کام غلط ہیں۔ بہت شوخ رنگوں کا استمعال ایک خوفناک اور بدصورت کمرے کا باعث بن سکتا ہے اور سب سے بہتر یہی ہے کہ رنگوں کو خوبصورتی بڑصانے کے لیے استعمال کیا جائے اور درمیانے بنیادی رنگ چن کر اور ان میں کچھ شوخ رنگوں کا اضافہ کر کے بہت بھرے بھرے ڈیزائن سے بچا جائے۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: ۲۰۱۷ میں لاؤنج کے ۷ انداز۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine