چھوٹے گھروں کے لئے ۹ کفائت شعار تجاویز

Hiba Hiba
KOTESASHI HOUSE (小手指の家), TATO DESIGN:タトデザイン株式会社 TATO DESIGN:タトデザイン株式会社 Living room
Loading admin actions …

کیا سہ ماہی بل کی آمد پر آپ پریشان اور سر درد کا شکار ہو جاتے ہیں؟ کیا آپ پیسے کا بچاوء چاہتے ہیں؟ اگر یہ بات درست ہے تو آپ کچھ ایسی تراکیب کا استعمال کرنا چاہیں گے جن کی مدد سے آپ ایک آسان پرسکون زندگی بسر کر سکیں ساتھ ساتھ کفایت شعاری سے کام لیتے ہوئے پیسے کی بچت بھی کر سکیں۔ چاہے آپ اپنےخاندان کے ساتھ رہتے ہوں، اکیلے یا پھر جورے میں، اپنے خرچ کو کم کر کے آپ اپنی بہت سی پریشانیں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

آج ہومیفائی پہ ہم چھوٹے ، کم رقبہ پربنے گھروں پر غور کریں گے اور ۹ ایسی ترکیبیں اور تجویزیں آپ کی خدمت میں پیش کریں گے جن کی مدد سےمجموعی طور پر آپ کے اخراجات کم ہو جائیں گے۔ اگر آپ کسی چھوٹے ٹھکانے پر رہتے ہیں تو نیچے دی گئی تجاویز پڑھیں اور پیسے کے ضیاع کو خدا حافظ کہیں۔

​ایسے اوزار اور لوازمات خریدیں جو رنگا رنگ کام کرتے ہوں ۔

جب آپ ایک چھوٹے گھر یا اپارٹمنٹ میں رھ دہے ہوں تو بھاری سامان کے لئے جگہ کم پڑ جاتی ہے۔ اپنے باورچی جانے کے لئے لوازمات کا ڈھیر خریدنے کے بجائے ایسی اشیاء خریدنے پر زور ڈالیں جن سے مختلف کام لئے جا سکیں جیسا کہ ایک غزا کار جو ۴ سے ۵ کام سر انجام دے سکے اور مکسر وغیرہ۔

اپنی خشک کرنے والی مشین کو خدا حافظ کہیں۔

خشک کرنے والی مشین کی ضرورت سب سے زیادہ اس وقت پیش آ سکتی ہے جب عین آخری لمحے میں فوراً ہمیں کچھ خشک کی ضرورت پر جائے مگر ذیادہ تر اپنے کپروں کو سُکھانے کے لئےخشک کرنے والے پھٹے سے بھی کام لیا جا سکتا ہے۔ اس طرح پیسے کی بچت بھی ہو جاتی ہے ساتھ ساتھ بجلی بھی کم استعمال ہو گی۔

ایسے بلب نصب کئے جائیں جو توانائی کا موثر استعمال کریں۔

:زیادہ بجلی کھانے والے تاباں بلبوں کی جگہ ایل-ای-ڈی کا استعمال کریں اور اپنے گھر کو توانائی کا ضیاع کرنے والے کے بجائے توانائی کی بچت کرنے والا بنائیں۔ اگر آپ اپنے گھر کے لئے بہترہن لائیٹوں کا انتخاب کرنے میں مدد چاہتے ہیں تو ہمادے پیشہ واران سے آپ ہومیفائی کے پلیٹ فارم پر بات کر سکتے ہیں اور جلد از جلد کام شروع کر سکتے ہیں۔

گھر کے اندر رہیں اور لطف اندوز ہوئیں۔

ریسٹورانٹ پر اور شہر کے مرکز میں اپنے دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے پر پیسے خرچ کرنے کے بجائے گھر پر دعوت اور کھانے کا انتظام کریں۔ نہ صرف آپ پیسے کی بچت کریں گے بلکہ ساتھ ساتھ آپ شاندار تکریبوں کی میزبانی کرنے کی ترکیبیں اور تجاویز بھی سیکھیں گے۔

باقائدگی سے اپنی اشیاء کا حساب کتاب کریں۔

وقت لے کر باقائدگی سے گھر کی فالتو اشیاء کا حساب کتاب کریں اور ان سے چھٹکارا حاصل کریں ۔ اپنی غیر ضروری اشیاء یا تو کسی کو عطیہ کر دیں یا پھر بیچ دیں اور کچھ رقم حاصل کریں یا پھر مقامی برادری سینٹر کی مدد کریں۔

​ایئر کنڈیشنر کے استعمال کو کم سے کم کریں۔

آپ کا اہئر کنڈیشنر توانائی کا بھرپور ضیاع ہے اور آپ کے مہی بجلی کے بل میں بہت اضافہ کر رہا ہے۔ پاکستان میں گرمیوں کے موسم میں حبس اور گرم ہوا کی وجہ سے اے سی کی ضرورت ضرور پیش آتی ہے، مگر شام کے وقت پنکھوں کا استعمال کر لیا جائے اور جس وقت ٹھنڑی ہوا چل رہی ہو اس وقت دروازے کھول کے گزارا کر لیا جائے۔

​ضرورت سے زیادہ گھریلو سامان نا خریدیں۔

گھروں میں زیادہ خرید آج کل ایک بڑا مسلئہ ہے اور چھوٹے گھروں میں یہ مسلئہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔کچھ خریدنے سے پہلے دو بار سوچیں اور کچھ پیسوں کی بچت کریں۔

اپنی موسیقی اور کتابوں کو ڈیجیٹل بنائیں۔

اپنے گھر کو ڈھیر کتابوں، سی ڈی، ڈی وی ڈی اور میڈیا کی مزید اشیاء سے بھرنے کے بجائے ڈیجیٹل انداز میں ان چیزوں کا استعمال کریں اور جگہ بچائیں۔ نیٹ فلکس یا پھر کسی اور سروس کا استعمال اپ کو مہنگا دیکھائی ضرور دے گا مگر لمبے وقت میں آپ کو احساس ہو جائے گا کہ اس طرح پیسے کے ساتھ ساتھ جگہ کی بھی بچت ہو رہی ہے۔

پانی کی بچت کرنے والی فٹنگ نصب کریں۔

اپنے پانی کے بلوں پر ڈھیر پیسا خرچ کرنے کے بجائے ، اپنے باورچی خانے اور غسل خانے کے لئے پانی کی بچت کرنے والی فٹنگ نصب کر کے کچھ پیسے کی بچت کریں۔ غسل لیتے وقت پانی کی بچت کریں، ماحول کی مدد کریں اور ساتھ اپنے گھر کے استعمال کے پانی کی بھی بچت کریںز

کیا آپ کو یہ آئڈیا بُک پسند آئی اور اندرانی آرائش کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے؟ ہم یں لگتا ہے کہ آپ اس سے لطف اندوز ہوں گے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine