سجاوٹی دیواروں کے لیئے۱۰ جدید تجاویز

Farheen Farheen
Hand drawn wall sticker collection, Vinyl Impression Vinyl Impression Modern walls & floors
Loading admin actions …

دیواریں گھر کا سب سے اہم حصہ ہوتی ہیں۔ گھر کی خوبصورتی کا انحصار دیواروں پر ہوتا ہے۔ اگر یہ بیزار ہوں تو گھر کی تمام رونقیں مانند پڑ جاتیں ہیں۔ اسلیئے آج کے مضمون میں ہم آپکو دس ایسی آسان تجاویز بتائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنا گھر سنوار سکتے ہیں ۔ تو آئیے پڑھتے ہیں ۔

۱۔ یہ پینل شیشے کے ہیں

ہم جیومیٹریکل شیشے لگانے پر بہت زور دیتے ہیں لیکن اگر شیشے کسی اور شکل میں لگائے جائیں تب بھی یہ دیواروں کی شکل تبدیل کر دیتے ہیں اور بہترین سجاوٹی سامان ہیں

۲۔ غیر روایتی سجاوٹیں

Wall Talmka کی تفصیلات گھر کی سجاوٹ پر بہت مثبت اثر ڈالتی ہیں۔ ماڈیولر ڈیزائن کو ادھر ادھر کرنا آسان ہوتا ہے اور

مزید کچھ تفصیلات کے ساتھ ڈیزائن کو آسانی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس اصول پر عمل کرتے ہوئے آپ ایک روایتی کمرے کو ایک شاندار، جدید کمرے میں تبدیل کر سکتے ہیں اور کمرے کے اندر موجود سجاوٹی سامان آپکی شخصیت کا عکاس ہے۔

۳۔ لکھائی آپکی شخصیت کی عکاس ہے

کچھ دلچسپ لکھائی یا کسی کے اقوال دیواروں پر بے حد منفرد لگتے ہیں ان سے کمرے میں مثبت توانائی کا احساس ہوتا ہے۔ ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کے آنے والے مہمان بھی اس تجویز کی تعریف کیئے بغیر نہیں رہ پائیں گے

۴۔ شیشے کی بے ترتیبی سے ہم آہنگی

دیوار کو جدید دکھانے کے لیئے آپ مختلف اشکال اور مختلف رنگوں کے شیشے استعمال کر سکتے ہیں ان سے یہ جدید کے ساتھ ساتھ منفرد بھی لگے گی۔

۵۔ فالِکیولر دیوار جو آپکی توجہ کھینچ لے گی

گھر میں ایک الگ اور منفرد روح پھونکنے کے لیئے یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے

۶۔ مختلف وال پیپرز کا تصور

جو اس فیلڈ میں سپیشلسٹ ہیں انکا بنیادی مقصد نت نئے اور منفرد ڈیزائن متعارف کروانا ہوتا ہے جو کہ آپکے ذائقے کے مطابق اور جدید ہوں۔ یہ ڈیزائن آپکی جوانی کی شوخیوں کو ظاہر کرتا ہے جس میں کچھ تیز رنگ ہیں

۷۔ ایک سادہ آئیڈیا بہت ساری منفرد تنوع کو دکھانے کا

بہت سے سادے آئیڈیاز سے آپ ایک خاص ، منفرد اور مفید چیز بنا سکتے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اسکے لیئے آپکو صرف ایک تیز اور آرٹسٹک دماگ چاہیے جو منفرد اور تخلیقی انداز میں سوچ سکے

۸۔ سجاوٹی لیکن فعال

Bonnie Wall Shelf Loaf Living room Shelves

بعض اوقات فعال تجاویز جو کہ بہت مضبوط اثر رکھتی ہیں انکاانحصار صرف پرکشش اشیا پر ہوتا ہے لیکن آپکو چیز بناتے وقت اسکی فعالیت کا لازمی خیال رکھنا ہوگا

۹۔ مختلف سطح پر اشیا لگانا

خام مال  کا مختلف جگہ پر استعمال ہمیشہ تخلیقی شخصیت کا عکاس ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی مختلف اقسام کے ڈیزائن کے دلدادہ ہیں تو یہ والا ڈیزائن ضرور ٹرائی کیجیئے گا تھوڑا منفرد ہے۔

۱۰۔پودوں سے سجاوٹ

اگر آپکو بھی فطرت سے بہت پیار ہے تو یقین مانیے یہ ڈیزائن خاص آپکے لیئے ہے۔ یہ آپکے گھر میں سجاوٹ کے ساتھ ساتھ ایک مثبت توانائی لائے گا۔

مزید آئیڈیا بک دیکھیں: دیواریں سجانے کے منفرد آئیڈیاز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine