آپ کے بستر کے ہیڈ بورڈ کے لیے 8 سستے مگر زبردست آئیڈیاز

Hamna—Homify Hamna—Homify
Oriental Chic, Viterbo Interior design Viterbo Interior design Eclectic style bedroom
Loading admin actions …

آپ کی خوابگاہ میں بستر اور اس پر لگے ہیڈ بورڈ کو ایک نمایاں حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ ہیڈ بورڈ کی موجودگی آپ کے کمرے کو ایک سادہ سی خوبصورتی دیتی ہے۔ 

جن لوگوں کے بستر کا ہیڈ بورڈ موجود نہیں ہے یا پھر پرانے انداز کا ہے، ان کے لیے یہ آئیڈیا بک بہت زبردست ثابت ہو گی کیونکہ ادھر آپ کو بہت سستے مگر بہت  خوبصورت اور منفرد آئیڈیاز ملیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے کمرے کو بہت آسانی سے سجا سکتے ہیں۔

آپ بھی ان میں سے کوئی انداز ٹرائی کر کہ دیکھیں کہ یہ آپ کے کمرے کی لک کس طرح بدل دیتا ہے۔

1- جیومیٹرک انداز

ہمارا پہلا ہیڈ بورڈ جیومیٹرک انداز میں کٹی ہوئی لکڑی سے بنایا گیا ہے۔ یہ کٹاؤ دار لکڑی سیدھا دیوار سے ہی جڑی ہوئی ہے۔ مارکیٹ میں اس طرح کے ڈیزائن اور پیٹرن کے ہیڈبورڈ دستیاب ہیں۔ تو پھر آپ اپنے ذوق اور کمرے کی آرائش سے مطابقت رکھتا ہوا کوئی اچھا سا ہیڈ بورڈ اپنے کمرے کے لیے خرید لیں۔

2- سادہ اسٹرکچر

اگر آپ اپنے کمرے میں ہیڈ بورڈ کو بہت نمایاں نہیں کرنا چاہتے تو اس طرح کا سادہ سے اسٹرکچر والا  لکڑی یا دھات کا بنا ہوا ہیڈ بورڈ لے لیں۔ چاہیں تو اس پر آپ اپنے کمرے کے مطابق رنگ کر لیں ورنہ پھر ایسے ہی لگا لیں۔

3- وال پیپر

اگر آپ اپنے کمرے میں ہیڈ بورڈ بالکل نہیں چاہتے مگر اس کا تاثر آپ کو اچھا لگتا ہے تو یہ آئیڈیا ہے ہی آپ کے لیے۔ آپ صرف اپنے بستر کی پیچھے والی دیوار پر وال پیپر لگا دیں اور باقی دیواروں کو خالی رکھیں۔ یہ آپ کو کچھ ہیڈ بورڈ کا سا ہی تاثر دے گا اور آپ کی جیب پر بالکل بھی بھاری ثابت نہیں ہو گا۔ 

4- اسٹیکر

اوپر والے آئیڈیے سے ملتا جلتا ایک اور آپشن یہ ہے کہ آپ بستر کے پیچھے بڑے بڑے  اسٹیکر چپکا دیں۔ یہ بھی آپ کو بازار میں آسانی سے مل جائیں گے۔ اور مزے کی بات یہ کہ یہ ہوتے بھی بہت سستے ہیں۔ 

جیسے اس تصویر میں درخت اور اس کی شاخوں سے بہت قدرتی تاثر مل رہا ہے۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کہ دیوار کو بہت زیادہ بھر نہ دیں۔

5- لکڑی سے سادگی

لکڑی ایک ایسی چیز ہے جو اندرونی آرائش کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ اور کیوں نہ ہو؟ یہ ہر جگہ اور ہر انداز میں بہت زیادہ خوبصورت اور وضع دار لگتی ہے۔ جیےے اس تصویر میں اتنی سادگی سے استعمال کے بعد بھی یہ اس کمرے کو بہت خوبصورت اور فریش انداز فراہم کر رہی ہے۔

6- رنگ دار لکڑی

اگر آپ کو اوپر والا آئیڈیا اچھا لگا ہے تو یہ اس سے بھی زیادہ اچھا لگے گا۔ یہ ایک ایسا انداز ہے جو کہ صرف تھوڑی سی محنت سے آپ خود بھی تیار کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے تھوڑے سے لکڑی کے تختے لی، ان پر اپنی مرضی کا رنگ کریں اور بس اسے دیوار پر لگا دیں۔ آپ اس پر چند پھول پودے یا کچھ اور بھی پینٹ کر سکتے ہیں۔

7- تصاویر

سب سے زیادہ سادہ انداز یہ ہے کہ آپ بستر کے پیچھے والی دیوار پر کوئی پینٹنگ لگا دیں یا پھر اپنی یا اپنی فیملی کی کوئی تصویر لگا لیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی پسند کا قول بھی لگا سکتے ہیں۔

8- اسکرین

یہ سب سے منفرد آئیڈیا ہے۔ بستر کے پیچھے پرائیویسی اسکرین او ہیڈ بورڈ کے طور پر لگا لیں۔ یہ آپ کے کمرے کو بہت زیادہ شاہانہ انداز فراہم کرے گا۔ آپ جو بھی اسکرین لگائیں اس کو کنٹراسٹ رنگ کا رکھیں۔ اس طرح سے وہ اور زیادہ نمایاں ہو گا اور آپ کی خوابگاہ میں نئی جان پڑ جاۓ گی۔

بستر کے ہیڈ بورڈ کے لیے 38 منفرد اور شاندار خیالات.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine