آپ کے باتھ روم/غسل خانے کے لیے چودہ(14) حوصلہ افزاء منصوبے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
APARTAMENTO GRENWOOD - 65m², TRÍADE ARQUITETURA TRÍADE ARQUITETURA Modern style bathrooms Ceramic
Loading admin actions …

ایک باتھ روم/غسل خانہ عام طور پر ایک گھر یا فلیٹ میں  سب سے چھوٹی جگہ ہوتی ہے اور یہ عام طور پر  جب سجاوٹ کی بات آتی ہے تو یہ سب سے زیادہ نظر انداز ہونے والی جگہ ہے.بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ چھوٹی جگہوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن یہ سچ نہیں ہے اور یہ کہ باتھ روم ہی اکثر وہ جگہ ہوتی ہے جہاں کافی گندگی/بے ترتیبی ہوتی ہے.باتھ روم کی اہمیت کی طرف آتے ہیں اور اس میں اپنی مرضی کا فرنیچر رکھتے ہیں تاکہ یہ ایک وقت میں خوب صورت لگے کیونکہ حجم/سائز کی وجہ سے کوئی بھی تبدیلی ڈیزائن میں ایک بڑا فرق بناتی ہے.آپ فرش تبدیل کر سکتے ہیں رنگ و روغن میں تبدیلی کر سکتے ہیں اس میں نئی اشیاء شامل کر سکتے ہیں اور اگر جگہ اجازت دے تو اسے پھول پودوں سے بھی سجا سکتے ہیں.

یہ چودہ(14) چھوٹے باتھ روم دیکھئیے جو آپکا دل موہ لیتے اور آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جب آپ ابنے باتھ روم میں تجدید کرتے ہیں.

1. بیسن کے نیچے چھوٹی سی جگہ کیبن/خانہ کہلاتا ہے یہ باتھ روم کی ایک بہترین جگہ ہے جہاں آپ اپنی مصنوعات اور اشیاء محفوظ رکھ سکتے ہیں.

2. ایک چھوٹے باتھ روم کو گہرائی دینے کے لیےآئینہ ایک بہترین عنصر ہے.

3. ایک چھوٹے باتھ روم کی دیوار ایک قیمتی جگہ ہے جہاں شیلف/طاق یا خانے نصب کرنے کا موقع لیا جاتا ہے

4. یہاں ایک چھوٹی تقسیم کی گئی ہے بیسن اور شاور(نہانے والی جگہ) کے درمیان جو سادہ اور کار آمد ہے.

5. یہاں باتھ روم کی گہرائی کو بڑھانے کے لیے بیسن کے اوپر آئینے/شیشے والی چھوٹی الماری بنائی گئی ہے.

6. آپ ٹوائلٹ/بیت الاخلاء کے اوپر والی جگہ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں.

7. چھوٹی چھوٹی آرائشی اشیاء کا انتخاب کریں جو باتھ روم کو آرام دہ جگہ میں بدل دے.

8. قدرتی روشنی چھوٹے باتھ روم کے لیے مثالی ہوتی ہے.لیکن اگر آپ کے باتھ روم میں کھڑکی نہیں ہے تو مصنوعی روشنی کا انتخاب کریں جو ماحول کو زیادہ نمایاں کرے.

9.اگر آپ چھوٹی الماری کو پسند نہیں کرتے تو انھیں لکڑی کی شیلف/طاق کے ساتھ بدل دیں.

10.ایک چھوٹا سا آئینہ چھوٹے باتھ روم کو وسعت دینے میں مدد کرتا ہے.

11. اگر ماحول پہلے سے بہت چھوٹا ہے تو فرش اور دیواروں پر ہلکے رنگ اور روشنی باتھ روم کی جگہ کو کشادگی دیتی ہے.

12. ایک دوسرے باتھ روم کی مثال جسکی پوری دیوار آئینے سے ڈھکی ہوئی ہے جس کی وجہ سے باتھ روم بڑا نظر آتا ہے.

13. آپ باتھ روم کی تزئین و آرائش میں کچھ رنگ بھی شامل کر سکتے ہیں.

14. ایک چھوٹے باتھ روم میں اپنے مرضی کا پھسلنے والا دروازہ لگایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ کھولنے سے زیادہ جگہ نہیں گھیرتا.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine