جدید ترین ڈیزائن اور پوش فرنیچر اس فلیٹ کو بے مثال بناتے ہیں

M Usman M Usman
A Modern House Project Combined with Dark Colours, Simply Italian Simply Italian Living room
Loading admin actions …

پوش طبقے کا یہ فلیٹ ہر چیز میں اپنی مثال آپ ہے، انتہائی شاندار فرنیچر ہو یا رنگوں کی بہار جدت سے بھرپور ہے۔ SIMPLY ITALIAN کا یہ شاہکار اٹالین ڈیزائن کا نمونہ اور گھریلو سجاوٹ کے ماہرین کی نفاست کو ظاہر کرتا ہے۔ اس فلیٹ میں پتھر اور لکڑی کا استعمال دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ 

اپنے 15 سالہ تجربہ کے ساتھ SIMPLY ITALIAN نے باورچی خانے کو ایک نئی جہت عطا کی ہے۔ فیشن اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اس فلیٹ کو دیکھئے اوراپنے گھر کو بھی نت نئے انداز سے آراستہ کیجئے۔

1. زبردست ڈیزائن

جدید سازوسامان سے مزین یہ غسل خانہ قابل دید ہے۔ سفید اینٹوں والی دیوار کے نییچے واش بیسن نظریں کھینچ لیتا ہے، گہرے رنگ کے پتھروں سے بنی دیواریں اور کونے میں نظر آنے والا نہانے والا ٹب یہ سب مل کر اس جگہ کو ایک نیا رنگ دیتے ہیں۔

2. مدہوش کر دینے والا

صوفہ اور صوفے کے اوپر رکھے تکیے، اس کے پیچھے موجود لیمپ اور سر پر فانوس واہ کیا ترتیب ہے۔ گہرے رنگ کے پردوں اور نوکدار پھولوں سے پر مشتمل فانوس ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم نظر آتے ہیں۔

3. شوخ اور کشادہ

یہ کھلا کھلا ٹی وی لاؤنج کشادہ اور زیب و زینت کے لحاظ سے شوخ ہے۔ اس جگہ کے آخری سرے پر باورچی خانہ اور کھانا کھانے کی جگہ ماڈرن آتش دان کے ذریعے الگ کی گئی ہے۔ نئے انداز کا فرنیچر، ہلکے مگر سکون آوور رنگ اور لکڑی کا فرش اس جگہ کی اہمیت کو اور بھی دلکش بناتے ہیں۔

4. ماڈرن آتش دان

لاؤنج میں موجود اس آتش دان کے تخلیقی انداز کا قریب سے مطالعہ کریں۔ رنگوں کی ترتیب، سُچی ٹائلوں اور روشنیوں سے سجی یہ جگہ قیمتی نوادرات کا نمونہ معلوم ہوتی ہے۔ 
عقب میں موجود کھانے کی میز اور باورچی خانہ اس جگہ کو مزید خوشنما بناتے ہیں۔

5. چمکتی دمکتی راہداری

اس راہداری سے گزرتے ہوئے آپ رنگ، ڈیزائن اور ترتیب دیکھ کر لاجواب ہو جائیں گئے، پتھروں کے فرش پر بنے نقش و نگار اور دوہری لائن والا بارڈر حسین نظر آ رہا ہے۔  اگر آپ غور سے دیکھیں تو کونے میں موجود سیڑھیوں پر قالین چڑھایا گیا ہے، لکڑٰی کے دروازے اور سجی ہوئی دیواروں سے آراستہ یہ راہداری فانوس کے ساتھ چمک دمک رہی ہے۔

6. دلکش اور ماحول دوست

آتش دان اور اس کے اطراف میں موجود پودے آپ کی ماحول دوستی کو ظاہر کرتے ہیں۔ سادہ اور نفیس انداز میں لگی ٹائلیں اس جگہ کو سندر بناتی ہیں۔

7. باورچی خانہ

چھوٹی چھوٹی اشیا کو نہایت مہارت سے سجایا گیا ہے، کالے رنگ کی میز اور سٹیل سے بنی کرسیاں ناشتہ کو سہل بناتی ہیں۔ باورچی خانے کے ایک سرے پر پھلوں کی ٹوکری اور دوسری طرف پھول اور پودے اچھا اضافہ ہیں۔ گہرے رنگوں کی موجودگی میں لگے سٹائلش بلب فرحت بخش احساس دلاتے ہیں۔

8. چولہا

اس چولہے کو دیکھ کر باورچی خانے کی خوبصورتی کا اندازہ بخوبی لگا سکتے ہیں۔ مضبوط اور بانکے بٹن بھلے لگ رہے ہیں۔

مزید منفرد اور دلچسپ ڈیزائن دیکھنے کے لئے یہ سٹائلش اور پُراسرار گھر دیکھئے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine