جدید خواب گاہوں کے ۱۲ حسین انداز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Hamoir, ZR-architects ZR-architects Modern style bedroom
Loading admin actions …

خواب گاہ آپ کے گھر کا وہ حصہ ہوتی ہے جسے آپ خاص اپنی مرضی سے ترتیب دے سکتے ہیں۔  یہ آپ کا مسکن ہوتی ہے جہاں آپ تنہائی میں وقت گزارتے ہیں اور دوستوں کو لے کر آتے ہیں۔ تو یہ کہنے کی تو ضرورت ہی نہیں کہ اسے آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کی بھرپور عکاسی کرنی چاہیے۔ اس طرح کہ اس میں داخل ہوتے ہی آپ کو سکون کا احساس اپنی لپیٹ میں لے لے۔ 

آپ کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے چند ایسی خواب گاہوں کی تصاویر اکٹھی کی ہیں جو جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو آرام بہم پہنچائیں۔ امید کرتے ہیں آپ انہیں پسند کریں گے۔

۱۔ مکمل سفید

جدت کی بات ہو اور سفید رنگ نہ آئے ، یہ تو ہو نہیں سکتا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے اس وسیع خواب گاہ کو اس پر چھائے سفید رنگ نے مزید کشادہ بنا دیا ہے۔

۲۔ چھوٹی خواب گاہ

یہ خواب گاہ چھوٹی جگہ کے حسین استعمال کی ایک بہترین مثال ہے۔ نیلے رنگ کے استعمال اور آسمان جیسے وال پیپر نے اس کمرے کو بے حد منفرد بنا دیا ہے۔

۳۔ دھیمے رنگ

دھیمے رنگ نہ صرف آپ کو ذہنی سکون پہنچاتے ہیں بلکہ دیکھنے میں بھی تازگی کا احساس دیتے ہیں۔ دیکھیے اس کمرے کے ہلکے گلابی رنگ نے اسے کتنا پرسکون بنا دیا ہے۔

۴۔ انوکھا ڈیزائن

جدید انداز کی یہی خوبصورتی ہے کہ آپ اس میں جتنا اور جیسا چاہیں اپنی مرضی کے مطابق ردوبدل کر سکتے ہیں۔ ایک چھوٹا سا قالین، الگ الگ رنگوں کے تکیے اور کوئی ایک شوخ رنگ کا سامان کمرے کو جدت سے مالا مال کر دیتا ہے۔

۵۔ سادگی کا حسن

یہ مثال ہمیں بتاتی ہے کہ کمرے کے دلکش لگنے کے لیے اس کا بہت سے سامان سے بھرا ہونا ضروری نہیں۔ سادہ دیواریں، ضروری مگر خوبصورت سامان اور صفائی کسی بھی کمرے کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔

۶۔ قدرتی روشنی

قدرتی روشنی کا شمار ان عناصر میں ہوتا ہے جو خواب گاہ کی خوبصورتی کو دوچند کر دیتے ہیں۔ کمرے میں چند پھولوں یا ایک گملے کا اضافہ بھی آپ کے مزاج پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

۷۔ سیاہ و سفید کا مجموعہ

ہمیں یقین ہے کہ یہ کمرہ دیکھنے کے بعدآپ ہلکے اور گہرے رنگوں کے مجموعے سے گھبرانا چھوڑ دیں گے۔ اور بھلا جدید انداز کے لیے ان دو رنگوں سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے؟

۸۔ بے انتہا وسعت

کمرے کو گہرے رنگوں کے باوجود بھی کشادہ دکھایا جا سکتا ہے اور اس کی مثال اس تصویر کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ مرکزی دیوار پر لگا بڑا سا آئینہ نظر کا دھوکا پیدا کرتے ہوئے کمرے کو وسیع دکھاتا ہے۔

۹۔ ہلکے اور گہرے کا امتزاج

ہلکے اور گہرے رنگوں کے حسین امتزاج کی ایک اور دلچسپ مثال آ پ کے سامنے ہے۔ رنگوں کا ایسا منفرد مجموعہ کسی بھی کمرے کو جاذب نظر بنا دے گا۔

۱۰۔ رنگین فن پارہ

کمرے کی ایک دیوار پر لگا چادروں یا دیواروں کےرنگوں سے ملتا جلتا فن پارہ نہ صرف پورے کمرے کو ہم آہنگ بناتا ہے بلکہ دلچسپی کا عنصر بھی عنایت کرتا ہے۔

۱۱۔ رنگوں کا چھڑکاؤ

رنگوں کا کھلا استعمال کسی بھی جگہ کو زندگی سے لبریز کر دیتا ہے۔ اپنی خواب گاہ کو مختلف رنگوں سے سجانے کے بعد آپ اس میں قدم رکھتے ہی اپنا مزاج بہتر ہوتا محسوس کریں گے۔

۱۲۔ بڑی سی کھڑکی

یہ ہے وہ راز جو آج کے معمار خواب گاہوں کو روشن اور دلکش بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اور دیکھیے: آپ کی خواب گاہ کی سجاوٹ کے لیے آسان تراکیب۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine