گھر میں بنے تالابوں کو تزئین و آرائش

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Villa Siriyana, Stone Contractors Stone Contractors Swimming pond
Loading admin actions …

 تالابوں میں سکیمر(پانی کو صاف کرنے والی چھلنی) اور پمپ موجود ہوتے ہیں جو پانی کو تالاب کے اندر گردش کرواتے ہیں تاکہ تالاب کے اندر موجود پودوں کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔ تالابوں میں موجود پودے پانی سے ہی اپنی غذائی اجزاء حاصل کرتے ہیں۔ان تالابوں کی تہہ میں گرینائٹ پتھر استعمال ہوتے ہیں اور انہی پتھروں کے ساتھ دوستانہ بیکٹیریا منسلک ہوتے ہیں جو حیاتیاتی فلٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ پودوں والا حصہ،پانی کی بحالی/گردش والا حصہ سوئمنگ/تیراکی والے حصے سے الگ ہوتے ہیں جو دیوار کی سطح سے چند انچ نیچے پانی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ آج ہم ہومی فائی پر آپ کے لیے ایسے ہی چند تالابوں کے ڈیزائن لائے ہیں جنھیں آپ ضرور سراہیں گے آئیے ملاحظہ کیجئیے۔

تالاب بنانے کے راہنمائی

گھر میں بنے تالابوں کو تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ صفائی کی بھی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ ان تالابوں کے پانی کو صاف کرنے کے لیے مخصوص قسم کے فلٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان سوئمنگ پونڈ/تالابوں میں مختلف سائنسی طرز کے ڈیزائن بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ آپ کے من پسند ڈیزائن والے سوئمنگ پونڈ/تالاب کو بنانے کے لیے اس کے ڈیزائن کی مکمل راہنمائی،اسکی تعمیراتی لاگت کے لیے تمام تجاویز ہمارے ڈیزائینر آپ کو فراہم کر سکتے ہیں تاکہ آپ ایک قدرتی،دلکش اور منفرد سوئمنگ پونڈ/تالاب اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق بآسانی تیار کر سکیں۔

تالاب کی کچھ اقسام

۱۔ قدرتی سوئمنگ پونڈ/تالاب: یہ ایسے تالاب ہوتے ہیں جو کہ کافی صاف اور پرلطف ماحول مہیا کرتے ہیں اور انکا پانی مکمل طور پر کیمیائی اجزاء سے پاک ہوتا ہے۔

۲۔ مچھلیوں والا تالاب: یہ ایسے تالاب ہوتے ہیں جن میں مختلف قسم کی رنگین چھوٹی چھوٹی انواع و اقسام کی کئی مچھلیاں پالی جاتی ہیں۔ یہ تالاب دیکھنے میں بہت ہی دلکش لگتے ہیں اور اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔ ان تالابوں کو زیادہ سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

تالاب کے بنے ہوئے گھر

سوئمنگ پائونڈ/تالاب کے بنے ہوئے گھر مکمل طور پر آرام دہ ہوتے ہیں آپ اپنا وقت یہاں بہترین طریقے سے گزار سکتے ہیں۔کچھ لوگ پانی کی آواز کو بہت پسند کرتے ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت ایسی جگہ گزارنا چاہتے ہیں جہاں خاموشی،پرسکون ماحول اور ارد گرد پانی ہو اس مقصد کے لیے ضروری نہیں کہ باہر جایا جائے تو اس لیے وہ اپنے گھروں میں ہی اپنا من پسند سوئمنگ پائونڈ/تالاب بناتے ہیں تاکہ وہ اپنا من پسند ماحول اپنے گھر میں ہی حاصل کر سکیں۔ 

تالاب کی تعمیر

ہمارے تعمیر کیے ہوئے تلابوں کی طرز تعمیر قدرتی طرز کی طرح ہے۔ اس کی خصوصیات میں یہ بھی ہے کہ پانی کے بہاؤ میں ایک براہ راست لائن ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ تالاب میں تیراکی کو بھی پسند کرتے ہیں اس لیے ہمارے ڈیزائن  میں اس بات کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔ کسی بھی تالاب کو بنانے کے لیے سب سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ گھر کا مالک کس قسم کے تالاب کو بنانے میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے۔ یا اس کو ڈیزائن کون سا پسند ہے۔ تو اس بات کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے ڈیزائنر آپکی پسند کے مطابق تالاب تیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تالاب کے ڈیزائن

 اس مقصد کے لیے مختلف قسم کے ڈیزائنز کو منتخب کیا جاتا ہے۔ جو کہ جدید فیشن اور ماحول کے مطابق ہوتے ہیں۔  اپ کی پسند کے مطابق تالابوں کے ڈیزائنز کو مختلف درجوں/ اقسام  میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو کہ آپ کو فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر:

جدید قسم کے تالاب

اس طرح کے تالاب صاف لائنوں اور جیومیٹری کی شکل کے ہوتے ہیں۔ ان میں اکثر موزوں رنگوں کے ساتھ کی ٹائلز کو استعمال کیا جاتا ہے جو اس کی سادگی اور خوبصورتی کو برقرار رکھتی ہیں۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine