بنگلے کی خوبصورت آرائش کی تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Villa Stella, Villa Fusion Villa Fusion Mediterranean style house
Loading admin actions …

گھروں کی ڈیزائنگ اور آرائش کے بارے میں بہت کچھ لکھا اور کہا جاچُکا ہے۔ تاہم ان معلومات کا بیشترحصہ اپارٹمنٹ یا چھوٹے گھروں سے متعلق ہوتا ہے۔ اس سفر کی اگلی منزل ان گھروں کی آرائش کے متعلق بات کرنا ہے جوحجم اور رقبے میں بڑے ہوتے ہیں اور جنکو عام الاصطلاح میں بنگلہ یا وِلا کہا جاتا ہے۔ 

جی ہاں ایک بڑی قیام گاہ کی آرائش  بوریت کی بجائے کافی دلچسپ کام ثابت ہوسکتا ہے۔ اور اسکی صرف ایک ہی وجہ ہے۔ دستیاب جگہ کی فراوانی۔  ایک عام گھر یا اپارٹمنٹ کے مقابلے میں بنگلہ ایک ایسے کینوس کی طرح ہوتا ہے جہاں آپ اپنی مرضی اور ذوق کے مطابق آرٹ کا نمونہ بنا سکتے ہیں۔ 

آج ہم آپکے لئے چند ایسی تجاویز لائے ہیں جنکی مدد سے آپ اپنی قیام گاہ کی آرائش آسانی سے کر سکتے ہیں۔ تو پھر دیر کِس بات کی۔ آئیے ہمارے ساتھ! 

دستیاب جگہ کا استعمال

بنگلے کی آرائش کرتے وقت ایک چیز جو فراوانی سے دستیاب ہوتی ہے۔ لیکن اتنی بڑی جگہ کی ڈیزائنگ اور آرائش کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کے لئے بہت سوچ بچار اور وقت درکار ہوتا ہے۔ وِلا عمومی طور پر تعمیر شدہ حصوں اور بیرونی تعمیر شدہ اور کھلے حصوں کا مرکب لگتا ہے ۔ چونکہ کافی جگہ کی آرائش کرنی ہوتی ہے اسلئے عمومی طور پر بیرونی حصوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے لیکن عقلمندانہ مشورہ یہ ہے کہ آپ منصوبہ بندی کرتے ہوئے برآمدوں، پورچ، باغ اور اس طرح کی دوسری جگہ کی تزئین اور آرائش کا بھی خیال رکھیں۔ 

مرکزی خیال

ولاز عمومی طور پر تاریخ سے وابسطہ ہوتے ہیں۔ یہ تاریخ ان میں رہنے والے لوگوں کی بھی ہوسکتی ہے اور اُنکی اپنی بھی ہوتی ہے۔ زیادہ تر ایسی قیام گاہیں اس وقت تعمیر ہوئی تھیں جب رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اتنی مشکل نہیں تھی جتنی آج ہے۔ جو لوگ بھی ان میں پہلے رہ کر جاچُکے ہونگے انہوں نے انکو ایک خاص انداز میں سجایا ہوگا۔ اسلئے انکی سجاوٹ کرتے ہوئے آپ ان تمام عوامل کا خیال رکھیں اور کوشش کریں کہ سجاوٹ کرتے ہوئے اسکی اصلی یا ابتدائی آرائش کے کچھ نہ کچھ عناصر ضرور شامل ہوں۔ 

3۔ فرنیچر کا انتخاب

بنگلے کی ڈیزائنگ کرتے ہوئے صحیح فرنیچر کے انتخاب سے درست ماحول قائم ہوجاتا ہے۔ زیادہ درست یہ رہتا ہے کہ آپ ایسا فرنیچرمنتخب کریں جو ہو تو روایتی انداز کا مگر جدید دور کی سہولتوں کے ساتھ۔ آپ روایت اور جدت کا ملاپ بھی کر سکتے ہیں۔ آپ پردوں، قالینوں ، غالیچوں اور آرائشی اشیاء کی مدد سے بھی آرائش میں انفرادیت اور نفاست لا سکتے ہیں۔ 

روشنی کا بہترین انتطام

بنگلوں میں دلکشی اور خوشنمائی لانے کے لئے صرف درست فرنیچر کا انتخاب ہی کافی نہیں۔ روشنی کا بہترین انتظام بھی اتنا ہی اہم ہے۔ بنگلے اوربڑی بڑی کھڑکیاں  ماہرینِ تعمیرات کے نزدیک کسی مثالی ملاپ سے کم نہیں۔ آپ کے بنگلے کو جو قدرتی روشنی دستیاب ہے اسکا استعمال کریں اور اسکو اجازت دیں کہ وہ آپکے گھر کو روشن کر سکے۔ نا صرف یہ بلکہ قدرتی روشنی آپکی جگہ کو بڑی لگنے میں بھی مدد دیتی ہے۔  

سبزے کا استعمال کریں

بنگلے عموماً ایسی جگہ پر واقع ہوتے ہیں جہاں سبزے کی فراوانی ہوتی ہے۔ اسلئے اسکا فائدہ اُٹھائیں اور مختلف پودوں، پھولوں اور درختوں پر مشتمل باغ بنائیں اور اسکی منفرد آرائش کریں۔ اِس سےآپکی قیام گاہ کی بیرونی کشش میں اضافہ ہوگا۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine