باورچی خانے کی دیواروں کے لئے 7 مختلف قسم کی تہہ پوشی

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Viking Appliance Award Winning Kitchen, Main Line Kitchen Design Main Line Kitchen Design Kitchen
Loading admin actions …

وہ دن گزر گئے جب باورچی خانے میں فرش سے لیکر چھت تک ٹائلیں لگا دی جاتی تھیں اور دیواروں پر ایک بےجان زندگی کا راج ہوا کرتا تھا۔ آج ہمارے پاس باورچی خانوں کی تہہ پوشی کے لئے سرامک کی ٹائلوں اور لکڑی سے لیکر روغن شدہ وال پیپر، ایکریلک اور پلاسٹک میں سے انتخاب کرنے کی سہولت موجود ہے۔ دیواروں کی تہہ پوشی باورچی خانے کو جاذبِ نظر بناتی ہے۔ 

اس سے پہلے کہ ہم دیوار کی تہہ پوشی کے بارے میں فیصلہ کریں ہمیں بہت سے پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ مثلاً ہم باورچی خانے میں کونسا رنگ دیکھنا چاہتے ہیں، جو میٹیریل ہم استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ کتنا مہنگا یا سستا ہوگا۔ باورچی خانے کی دیواریں کتنی مضبوط ہیں اوراُن پر کیا کام کیا جاسکتا ہے؟ کیا یہ کام خود کرنا چاہتے ہیں یا کسی ماہر کی خدمات درکار ہونگی۔ اسکے علاوہ دیواروں کا ڈیزائن بقیہ باورچی خانے کی وضع قطع پر بھی اثرانداز ہوگا۔ اگر آپکو ایک خوش آمدیدی اور آرام دہ تاثرچاہئے تو آپ سنہری ملمع شدہ لکڑی کا استعمال کریں گے جبکہ جدید وضع قطع کے دلدادہ افراد کے لئے دھاتی سطحیں زیادہ مناسب رہیں گی۔

آپ کے لئے انتخاب کو آسان بنانے کے لئے آج ہم سات(07) مختلف ڈیزائن اور میٹیریل لائے ہیں تاکہ آپ کو اپنے باورچی خانے کی دیواروں کی ڈیزائنگ کرنے میں آسانی ہوسکے۔ 

1. پلاسٹک اور ایکریلک روغن

اگر آپکو اپنے باورچی خانے میں کچھ رنگ چاہیئں تو آپ پلاسٹک یا ایریلک رنگوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔یہ وارنش پانی سے گیلے نہیں ہوتے، جلدی سوکھ جاتے ہیں، دیرپا ہیں اور صاف کرنے میں آسان ہیں اسلئے باورچی خانے کی دیواروں کے لئے یہ سب سے بہترین رہتے ہیں۔ آج کل پلاسٹک اور ایکریلک رنگوں کی ایسی اقسام دستیاب ہیں جن میں پھپھوندی نہیں لگتی جسکی وجہ سے یہ اور بھی فائدہ مند ہیں۔ 

سرامک ٹائلیں

جب بات باورچی خانے کی دیواروں کی اندرونی سطح کو ڈھکنے کی ہو تو سرامک کی بنی ٹائلیں بہت مقبول ہیں ۔ اور کیوں نہ ہو؟ اسلئے کہ انکو صاف کرنا بہت آسان ہے۔ مزید یہ کہ یہ پانی گرنے سے لیکر سالن اورچکنائی کے داغ دھبوں سمیت سب کچھ برداشت کر لیتی ہیں۔ صرف یہی نہیں بازار میں ان ٹائلوں کے رنگ، ڈیزائن اور اقسام کا ایک لامحدود انتخاب موجود ہے اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کسی کو بھی اپنی پسند،ذوق اور بجٹ کے مطابق کچھ نہ ملے۔ 

لکڑی

لکڑی بہت گرمجوش اور قدرتی لگتی ہے مگر اسمیں نمی آنے کا خطرہ رہتا ہے۔ اسلئے اگر آپ باورچی خآنے کی دیواروں کے لئے لکڑی کا انتخاب کرتے ہیں تو اسکو کسی ماہر سے بنوائیں اور نصب کروائیں۔ مزید یہ کہ ان کو باقاعدگی سے تیل لگاتے رہیں یا ان پر قدرتی لکڑی کی ایک اور تہہ لگادیں تاکہ قدرتی عنصر کو محفوظ رکھتے ہوئے اسکی حفاظت ہوسکے۔ 

وینائل

اگر آپ کم بجٹ میں کوئی طریقہ ڈھونڈنا چاہ رہے ہیں تو وینائل کا انتخاب کرلیں ۔ یہ سستا ہے، لگانے میں آسان ہے اور اسکی حفاظت آسانئ سی کی جاسکتی ہے۔ یہ مختلد رنگوں اور اقسام میں بھی دستیاب ہے۔ سب سے مزے دار بات یہ ہے کہ آپ اس میں اپنی مرضی کا ڈیزائن بھی بنواسکتے ہیں جیسا کہ اس مثال میں دیکھایا گیا ہے۔  

قدرتی پتھر

گرینائیٹ، سلیٹ، ریگی، سنگِ مرمر ، گار، غرضیکہ ہر طرح کے قدرتی پتھر کا باورچی خانے کی دیواروں کے لئے استعمال بہت مقبول ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ دیرپا اور بائیدار ہے اسکو صاف کرنا بہت آسان ہے اور چاہے آپ  باورچی خانے کے لئے دیہی وضع قطع کا انتخاب کریں یا شاہانہ انداز اپنائیں یہ ہر حال میں بھلا لگتا ہے۔ تاہم انکی تنصیب کسی ماہر پر چھوڑ دینی چاہئے۔ 

وال پیپر

وال پیپر غالباً باورچی خانے کی دیواروں کی تہہ بندی کے لئے گو کہ روایتی طور پر استعمال کیا جانے والا میٹریل نہیں ہے مگر اب یہ باقی روایتی میٹریل کے مقابلے میں آہستہ آہستہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ وال پیپر کی بہت ساری اقسام ایسی دستیاب ہیں جن پرحفاظتی تہہ لگی ہوتی ہے جسکی وجہ سے وہ پائیدار بھی ہوتے ہیں، انکو صاف کرنا بھی آسان ہوتا ہے اور نمی آنے یا پھپھوندی لگنے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔ وال پیپر کی سب سے اچھی بات ۔ یہ بہت سارے ڈیزائنوں میں ملتا ہے۔ 

شیشہ یا سٹین لیس سٹیل

باورچی خانے میں چوکھٹے جڑنے کے لئےجو لوگ شیشے کا انتخاب کرتے ہیں وہ مختلف موٹائی کے قدرتی شیشے اور شیشے کے چوکھٹوں میں سے انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ دونوں اقسام  صاف، کھردری، چمکیلی یا سکرین پینٹنگ شدہ  حالت میں دستیاب ہیں۔شیشے کے چوکھٹے دیوار پر جگہ چھوڑ کر لگائے جاسکتے ہیں یا انگریزی حرف U کی شکل میں لگائے جاسکتے ہیں۔ انکو دیوار پر سلیکون گوند کی مدد سے چپکایا بھی جا سکتا ہے۔ 

دیواروں کی تہہ پوشی کے لیے سٹین لیس سٹیل کا استعمال بہت ہی کم ہے لیکن دوسرے میٹریل کے مقابلے میں اسکے بہت سے فوائد ہیں۔ یہ تپش کو جذب کرلیتا ہے اسلئے چولہے کے پیچھے کی دیوار کے لئے تو اسکا استعمال بہت ہی مناسب ہے۔ اسکے علاوہ ٹائلوں کے مقابلے میں اسکی صفائی کرنا آسان ہے کیونکہ مٹی اور پانی سٹین لیس سٹیل پر سے آسانی سے صاف کئے جاسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ چونکہ باورچی خانے میں  برتن زیادہ ترسٹین لیس سٹیل یا سٹیل کے ہوتے ہیں تو یہ باورچی خانے کے باقی ڈیزائن اور پرتنوں کے ساتھ آسانی سے ہم آہنگ ہوسکتا ہے اوردیکھنے میں بہت بھلا لگے گا۔ ہے نا سونے پہ سہاگہ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine