گھر کی تعمیر کے دوران پہلے اور بعد کی 10 تجاویز

usranaz usranaz
homify
Loading admin actions …

بدلتے ھوئے حالات  کے پیشِ نظر اور جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ہمیں وقتا فوقتا اپنے گھر کی ضروری تزئین و آرائش کرنی پڑتی ھے۔ اس کے علاوہ نئے ستائل اور ڈیزائن متعارف ھوتے ہیں اس لئے اپنے آپ کو جدید دور کے مطابق ڈھالنے کے لئے ضروری ھے کہ ہم بھی اپنے گھر کو جدید انداز میں پیش کریں۔ 

ہم میں سے ہر ایک کی یہی خواہش ھوتی ھے کہ اس کا گھر خوبصورت اور دلکش نظر آئے اور گھر میں آنے والے مہمانوں اور خاندان کے افراد کا ان کے گھر کے بارے میں اچھا تاثر قائم ھو۔ اس کے لئے ضروری ھے کہ ہمارے گھر کی جدید انداز کے سٹائل اور ڈیزائن کے مطابق تزئین و آرائش کی گئی ھو۔ 

پریشان ھونے کی ضرورت نہیں ھے آج کے ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اپنے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کیسے کرنی ھے اور گھر کے کون کون سے گوشوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ھے تو پھر انتظار کس بات کا۔ آیئے ایک نظر ان تجا ویز پر ڈالتے ہیں۔

1۔ پہلے : ڈیزائن کا انتخاب کریں

اپنے گھر یا اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش شروع کرنے کے لئے ضروری ھے کہ آپ اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ آپ نے اس میں کیا کیا تبدیل کرنا ھے۔ جیسا کہ اس ماڈل میں دکھایا گیا ھے کہ پہلے اس بات کا تعین کیا گیا ھے کہ خواب گاہ کہاں ھوگی، باورچی خانہ اور رہایشی کمرہ کی جگہ کون سی ھو گی۔ آپ بھی تزئین و آرائش سے پہلے اس کے ڈیزائن کو عملی شکل میں لے آئیں۔

بعد میں : اپنے اپارٹمنٹ کو تریب دیں

اپنے اپارٹمنٹ کو خاکہ سے عملی ڈیزائن میں لائیں۔ اس کے لئے خواب گاہ کا ڈیزائن تخلیق کریں، ساتھ ہی رہائشی کمراہ اور باورچی خانہ کو بھی ترتیب دیں۔ اور ایک ضروری بات اپنے اپارٹمنٹ میں غسل خانہ  کو لازمی تخلیق کریں۔

اپنی خواب گاہ کا ڈیزائن تخلیق کریں

ڈیزائن میں منتخب جگہ پر اپنی خواب گاہ کو منظم کریں۔ جگہ کی کمی کی وجہ سے اس میں پلنگ کا انتخاب کریں۔اور اس پر سفید رنگ کے گدےے پر سفید چادر کا انتخاب کریں۔ تکیوں کے لئے بھی سفید رنگ کو ہی ترجیح دیں تا کہ رنگوں کا مزاج ایک جیسا ھو۔ تخلیقی سوچ پیدا کرنے کے لئے اپنی دیوار پر تخلیقی خاکوں پر مشتمل پینٹنگز کا استعمال کریں۔

رہائشی کمرہ کی ترتیب

اپارٹمنٹ کے باقی حصوں کی طرح رہائشی کمرہ کی ترتیب کے لئے بھی خصوصی توجہ دیں۔ رہائشی کمرہ کے فرش کے لئے بھی خوبصورت لکڑی کا انتخاب کریں۔ بید کی بنی ھوئی کُرسیوں کا انتخاب کریں۔

کھانے کے کمرے کے لئے جگہ کا انتخاب کریں

اپارٹمنٹ کے چھوٹے ھونے کی وجہ سے کھانے کے کمرے کے لئے بڑی جگہ میسر نہیں ھو سکتی۔ اس لئے ایک گول میز اور چارپلاسٹک کی کُرسیوں پر مشتمل ایک کھانے کی میز کا انتخاب کریں۔ روشنی اور دلکشی پیدا کرنے کے لئے اس کے عین اُوپر ایک خوبصورت فانوس کا استعمال کریں۔

آپ کے اپارٹمنٹ کا باورچی خانہ

اپنے اپارٹمنٹ میں باورچی خانہ کی منتخب جگہ پر باورچی خانہ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دیں۔ اس کے چھوٹے سے کاؤنٹر پر چولہے کے ساتھ واش بیسن کا سنک نصب کریں۔ اس کے اوپر شیلف اور الماری تخلیق کریں تا کہ ضرورت کی اشیاء یہاں پر محفوظ کی جا سکیں۔ برقی آلات کے لئے شیلف کو اوپر جگہ کا انتخاب کریں۔

پہلے : مرمت کے وقت کا غسل خانہ

اپنے اپارٹمنٹ کی تزئین کرتے وقت مرمت کے وقت اس کے فرش کو تبدیل کرنے کے لئے اس کو اُکھاڑ دیں۔اس کی جگہ خوبصورت ڈیزائن کا فرش ترتیب دیں۔ ساتھ ہی بجلی کی تاروں کو دیوار کے اندر کھدائی کر کے تعمیر میں دبا دیں۔ اس سے تاروں کے گنجل سے جان چھوٹ جائے گی

غسل خانہ کا فرش

غسل خانہ کے فرش کے لئے دلکش ڈیزائن کا انتخاب کریں۔ خوبصورت اور دلکش مابل کی ٹائلز کو نصب کریں۔ساتھ ہی واش روم کی سیٹ کو جدید سیٹ کے ساتھ تبدیل کر دیں جیسا کہ اس ماڈل میں دیکھا جا سکتا ھے۔ واش بیسن کا بھی جدید ڈیزائن متعارف کرائیں۔ 

پہلے : شاور کے لئے ٹب

اپارٹمنٹ کی مرمت سے پہلے اس کے غسل خانہ میں نہانے کا ٹب استعمال کیا جاتا تھا اور پرائیویسی کے لئے ایک پردہ کا انتظام کیا گیا تھا۔ ان سب پرانے طرز کے سٹائل کو جدید انداز کے سٹائل کے ساتھ تبدیل کر دیں۔

بعد میں : شاور کا جدید سٹائل

اپنے پرانے طرز کے نہانے کے ٹب کو جدید شاور کے ساتھ تبدیل کر دیں۔ اور اس کی پرائیویسی کے لئے پردے کی بجائے دلکش شیشے کی دیواروں کا انتخاب کریں۔ جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ھے شاور کی جگہ کو شیشے کی دلکش دیواروں سے مزین کیا گیا ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine