باغ کا چھجا اور آپکے سوالات، جانیں ۵ متاثر جوابات!

Shahtaj Shahtaj
Blokhutten, NuBuiten.nl NuBuiten.nl Garden Shed
Loading admin actions …

 آج ہومیفائی پر ہم آپ کے لئے ۵ ایسے ممکن سوالوں کے جواب لے کر حاضر ہوئے ہیں جسے پڑھ کر آپ کی باغ کے چھجے کو لے کر معلومات میں یقینی طور پر اضافہ ہوجائیگا۔ آئیں جانیں ان سوالوں میں اپنے جوابات!

باغ کا چھجا

 جیسے ایک خوابگاہ میں الماری کی اہمیت قابلِ بیان ہے اسی طرح باغیچے میں چھجا بھی بہت اہمیت کا حامل ہے، جیسے الماری کا نہ ہونا کچھ کمی تو ظاہر کرتا لیکن اسکے ہونے سے بہت سارے فوائد منظر عام پر محسوس کیے جاسکتے ہیں اسی طرح باغ میں ایک چھجے کا نہ ہونا کمی تو ظاہر کرتا ہے لیکن اسکا شمول بہت سارے فوائد سامنے لے آتا ہے۔

چھجے کا سائز

اس بات کا جواب بہت آسان ہے، چھجے کا سائز آپ کے باغ کی وسعت پر منحصر ہے اور آپکی ترجیحات پر۔ آپ سوچ رہے ہونگے کہ باغ کا سائز تو سمجھ آتا ہے لیکن ترجیحات پر کیسے انحصار ہوسکتا ہے اسکا؟ تو اسکا جواب یہ ہے کہ کچھ لوگ چھوٹے باغ ہونے کے باوجود بھی بڑا چھجا لگانا پسند کرتے ہیں یا پھر انکے سامان اور ضرورت کے لحاظ سے انکے باغ میں بڑے سائز کا چھجا ہونا لازم و ملزوم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح اگر آپکا باغ بڑا اور وسیع ہے تو اس میں بڑا چھجا بنانا اور اس پر اپنے پسند کی تفصیلات  شامل کرنا ممکن اور آسان ہوجاتا ہے لیکن اگر آپکے باغ کی جگہ تنگ اور چھوٹی ہے تو اس میں بڑا چھجا بنانا عقلمندی نہیں ہوگی کیوںکہ اس سے باغ کا اصل مقصد فوت ہوجاتا ہے۔

باغ کے چھجے کے متعدد

 سب سے پہلا اور نمایاں فائدہ تو یہ ہے کہ آپ باغ میں استعمال ہونے والے تمام سامان اور اوزار اس میں حفاظت سے رکھ سکتے ہیں اور وقت پڑنے پر اس میں سے نکال سکتے ہیں۔ یہ ایک باسہولت اور خوبصورت آئیڈیا ہے۔ اسکا دوسرا اہم فائدہ یہ ہے کہ اگر اسے ایک چھوٹے باغ میں لکڑی کے گھر نما بنایا جائے تو کچھ کرسیاں اور ایک میز لگا کر اس میں مہمانوں کے ساتھ چائے بھی پی جاسکتی ہے۔ اس میں بچے قدرتی ماحول کی موجودگی میں کھیل کود بھی کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ باغ میں چھجے ہونے کا مطلب بے ترتیبی اور پھلاوے کا شاندار حل! بروقت تمام سامان تک آسان اور جلدی رسائی بھی باغ میں چھجے رکھنے کا ایک ضروری فائدہ ہے۔

لکڑی کا چھجا

 لکڑی کا چھجا ایک بہت اچھا انتخاب ہے اور جہاں تک رنگین چھجے کی بات ہے تو وہ آپ لکڑی کے چھجے پر رنگ کرکے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو کسی بڑھئی سے بھی مشورہ حاصل کرکے اپنے باغ کو ایک نئی اور منفرد وضع بھی فراہم کرسکتے ہیں۔ لکڑی کے چھجے میں آپ کچھ فرنیچر اور سامان کا اضافہ کرکے اسے وقت گزارنے کی ایک کامل جگہ بھی بنا سکتے ہیں، جیسے کچھ کرسیاں، میز، بلا، گیند، سائیکل وغیرہ۔ اگر آپ چاہیں تو چھجے میں دروازہ بنوا کر اس میں لاک بھی لگوا سکتے ہیں جس سے آپکی چیزیں محفوظ رہینگی۔

چھجا بنوانے کا مقصد

اگر آپ نے باغ کے اوزار اور سامان رکھنے کے مقصد سے چھجا بنوایا ہے تو پھر ضرورت کا سامان ہی اس میں رکھا جائیگا جس میں خوبصورتی سے زیادہ صفائی اور ترتیب وار سامان توجہ کا مرکز ہوگا اور اگر آپ نے باغ کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے ایک دلکش اضافہ کروایا ہے تو اس میں مختلف پھولدار پودے، جدید اور منفرد فرنیچر، اور چھوٹے دلکش فانوس لگا سکتے ہیں۔ باغیچے میں چھجا بنوا لینا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اس میں ان چیزوں کا شامل کرنا اور پھر برقرار رکھنا جو اس چھجے اور باغ کی خوبصورتی بڑھائے زیادہ اہم ہوتا ہے۔

باغیچے کی معلومات کے لئے پڑھیں: انتہائی سنسنی خیز باغ کوہستانی کی ۱۰ تصاویر

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine