گھر کے ہر کارآمد کمرے کے لئے صفائی کی معقول تجاویز

Shahtaj Shahtaj
Casa en las Lomas, 2010, Taller Luis Esquinca Taller Luis Esquinca Modern style bathrooms
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے کمرے میں فرنیچر یا تنصیب کی بعض اشیاء ہمیشہ یا تو ٹوٹی ہوئی ہوتی ہیں یا پھر واقعی چکنی؟ ہمارے پاس اس سے زیادہ ہے، ہمیں احساس ہوا ہے کہ کتنا ان کو چھانٹنا اور صاف کرنا پریچان کن ہے، اسی لئے ہم نے ساتھ مل کر وقت نکالا ہے چند آسان صفائی کی ترکیبوں کی فہرست تیار کرنے کے لئے جو آپ کبھی بھولنا نہ چاہینگے! ہم سب پیشہ ور صفائی کرنے والوں کو متحمل نہیں کرسکتے جو آئیں اور ہمارے بکھرے سامان اور سستی کا حؒ نکالیں، تو یہ وقت ہے کہ ہمیں اپنے باتھروم پر کام کرنے کے لئے خود دیکھنا ہوگا، تو ہمارے ساتھ آئیں اور جانیں کیسے!

۱۔ دیوان خانہ۔

ایک لکڑی کی کافی کی میز بہت سے دیوان خانوں میں لازمی ہوتی ہے، لیکن ایک چھوٹا سا جھٹکا اور آپ کو پانی اور مگ کے نشان مٹانے پڑتے ہیں۔ شکر ہے، آپ زیتون کے تیل اور سفید سرکے کے ساتھ آمیزہ بناسکتے ہیں جو، دھبوں پر، دائروں کی صورت میں رگڑیں، جو آنکھوں سے اوجھل کردیں!

۲۔ باورچی خانہ۔

آپ کے باورچی خانے میں دو بنیادی کالک پھیلانے والے ہیں؛ چولہے کے کنارے کا حصہ اور اوون! دونوں الماری میں موجود ایک جیسے سادے جزو سے حل کیے جاسکتے ہیں؛ جو ہے بیکنگ سوڈا! چولہے کے کنارے پر چھڑکیں، کچھ ہی منٹ میں یہ کالک کو کاٹ دیگا اور آپ کے اوون کے لئے، آپ پانی کے ساتھ آمیزہ بنا سکتے ہیں، اندر لگائیں، رات بھر کے لئے چھوڑ دیں اور ہھر اسے صاف کرلیں!

۳۔ باتھروم۔

سڑن کسی بھی باتھروم چاہے جدید ہو یا دیہاتی سب میں آپ کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے، خراب بادکشی بہت زیادہ نمی اور گرامائش کے ساتھ ملتی ہے تو اسکا مطلب صرف ایک چیز ہے؛ تیزی سے بڑھتا ہوا سیاہ سڑے ہوئے تخمک! بیرہمی سڑن سے بچنے کا صرف یہی طریقہ ہے، تو یہ وقت بلیچ اٹھانے کا ہے! اگر آپ کو کوئی گندی جگہ ملے، تو ہمارا مشورہ ہے روز بلیچ سے پونچھا لگائیں، یہاں تک کہ اگر کوئی گندگی نہ دکھے تب بھی۔ اس کے علاوہ، اپنی بادکشی کو بھی ٹھیک کرلیں، یہاں تک کہ اگر اسکا مطلب آپ کا کمرہ استعمال کرتے وقت ایک کھڑکی کھولنا ہی کیوں نہ ہو!

۴۔ خوابگاہ۔

تکیوں کو بہت چیزیں برداشت کرنی پڑتی ہیں، جس میں چکنے بال اور مردہ جلد کی خلیات شامل ہیں، تو سب سے پہلے؛ کوشش کریں دھلنے والا خریدیں! ایک بار آپ کو پتہ چل جائیگا کہ آپ انہیں اپنی مشین میں ڈال سکتے ہیں، تو آپ ہر طرح کا گند مٹانے اور واپس چمکدار سفید تکیہ حاصل کرنے کے لئے تھوڑا بلیچ اور سوڈا بھی شامل کرسکتے ہیں۔ آپ یہاں تک کہ اچھی نیند کے لئے، خزام طیبہ (روغن) بھی شامل کرسکتے ہیں!

۵۔ باتھروم… دوبارہ!

چکناہٹ کے بعد، زنگ بہت بڑا مسئلہ ہے جدوجہد کرنے کے لئے، کیونکہ بل آخر، آپ کے نل قدرتی طور پر پانی سے رابطے میں آتا ہے۔ اگر آپ زنگ آلود نشانات پائیں، تو اسے فوراََ لیمو کے رس میں ڈبو کر ختم کریں اور پھر، چند منٹوں بعد، نمک شامل کریں۔ دو اجزاء زنگ آلود نشانات کو مٹانے میں ایک ساتھ کام کرتے ہیں اور پھر یہ باآسانی صاف بھی ہوجاتا ہے۔

۶۔ باورچی خانے کے لئے ایک اور!

آپ کے اوون کے بعد، اب آپ کی کافی کی مشین کی باری ہے جسے واقعی بے داغ ہونا ہے، لیکن پانی کے ذخائر، کائی اور رکاوٹیں کام میں مسئلے پیدا کرینگے۔ ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم آپ کو مہینے میں گہری صفائی کا مشورہ دینگے، جس میں آپ مشین میں پانی کی جگہ سفید سرکہ چلائیں گے۔ یہ آپ کی مشین کو ہشاش بشاش رکھنے میں مدد دے گا اور اس کے بعد آپ کو سرکے کی بدبو اور ذائقے کو دور کرنے لئے گرم پانی گزارنا ہوگا!

اگر آپ مزید تجاویز کی تلاش میں ہیں تو پڑھیں: ۱۲ شاندار دھلائی کے حل جو آپ کی زندگی آسان بنا دینگے!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine