خوابگاہ میں کپڑوں کی الماری کے ۶ دلچسپ ڈیزائن

Shahtaj Shahtaj
homify Modern style bedroom
Loading admin actions …

خوابگاہ کو مکمل کرنے کے لئے جس طرح ایک پلنگ اہم کردار ادا کرتا ہے بالکل اسی طرح ایک کارآمد الماری بھی خوابگاہ کا اہم حصہ مانی جاتی ہے، چاہے وہ ایک جدید خوابگاہ ہو، منملسٹک ہو، یا دیہی طرز کا۔ الماریاں ایک ایسا جادوئی پٹارا ہوتا ہے جو ہمارے کپڑوں کے ساتھ ساتھ ہماری اہم اور رازدار چیزیں بھی خود میں چھپا لیتی ہے۔ اگر ان الماریوں کی تعمیر میں ہم تھوڑی توجہ اور محنت لگائیں یا پھر کسی پیشہ ور فرنیچر ساز کی مدد اور مشورے کے ساتھ اس پٹارے کو تیار کروائیں۔ جب تک آپ اس نتیجے پر پہنچیں گے تب تک ہم آپ کو کپڑوں کی الماری کے ۶ دلچسپ اور شاندار آئیڈیاز سے آگاہ کریں گے، تو آئیں ہم شروع کریں!

۱۔ سفید اور سادہ

سفید رنگ ٹھنڈک، سکون، اور امن کی نشانی ہوتا ہے اور اس رنگ کا انٹیرئیر کمرے کی شان بڑھانے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے کمرے میں سکون اور ٹھنڈک کا احساس قائم رکھنا چاہتے ہیں تو سفید رنگ کی دو یا دو سے زائد دروازے کی الماری بنوائیں۔

۲۔ الماری پر فن

اگر آپ اپنے خوابگاہ میں کچھ نیاپن اور انفرادیت چاہتے ہیں تو اپنی الماری پر باہر کی طرف کچھ ڈیزائننگ کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی تصویر یا فنکاری بھی ایک اچھا انتخاب ہوگا۔ الماری کے دروازوں پر ایک بامقصد ڈیزائان یا تصویر آپ کو ہر بار کمرے میں داخل ہونے پر متاثر کریگا اور آپ کے مہمانوں اور دوستوں کو بھی آپ کی ذہانت کا اندازہ ہوجائیگا۔

۳۔ لکڑی اور جدت

لکڑی کا فرنیچر ایشیائی ممالک میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ لکڑی کی پائیداری ہے۔ لکڑی کی الماری اس معاملے میں اور بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ لکڑی کی پائیداری کے ساتھ اپنے خوابگاہ میں جدت بھی لانا چاہتے ہیں تو لکڑی کی الماری پر رنگ بھی کرواسکتے ہیں جس سے اس کی پائیداری کے ساتھ ساتھ جدیدت بھی قائم رہ سکے گی۔

۴۔ مکمل دیوار کا استعمال

ایک اور شاندار آئیڈیا جو اکثر لوگ متعدد افراد کے خاندان کے گھروں میں اپناتے ہیں وہ ہے خوابگاہ کی مکمل دیوار پر الماری بنوانا۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ الماری بنانے کے بعد اکثر دیوار کسی کام میں نہیں آتی اس لئے اس پوری دیوار پر الماری بنا کر استعمال میں لے لیا جاتا ہے۔ اور اس آئیڈیا کو منتخب کرنے والا کبھی افسوس نہیں کریگا۔

۵۔ خام لکڑی

خام لکڑی اتنی ہی خوبصورت لگتی ہے جتنا کوئی اور مواد کا فرنیچر۔ اس لکڑی سے بنی الماری کمرے کی خوبصورتی، فرنیچر کی تعمیر اور پسند کا انتخاب سب ایک معقول معاملہ لگے گا۔ کیوں نہ خوابگاہ کو ایک خام لکڑی سے سجائیں؟

۶۔ دیوار نہیں الماری

جس طرح کمرے کی ایک دیوار کو مکمل طور پر الماری بنایا جاسکتا ہے جس میں دروازے والی الماری تخلیق کی جاسکتی ہے اسی کی طرح ایک اور انتخاب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سلائڈنگ دروازے والی الماری بنائی جائے جس سے کمرے میں دروازہ کھلنے کے لئے بھی کم جگہ درکار ہوگی۔

الماریوں سے متعلق جاننے کے لئے پڑھیں: گھر میں لکڑی کی الماریاں رکھنے کی ۵ بہترین جگہیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine