سات ایسی غلطیاں جن سے آپ کو اپنے غسل خانے میں بچنا چاہیئے! (ابھی سے)

usranaz usranaz
Valle dei Casali: Ristrutturazione completa per l’appartamento a Roma, stefania eugeni stefania eugeni Minimalist style bathrooms
Loading admin actions …

غسل خانہگھر کا ایسا حصہ ھے جس میں حالیہ برسوں کے دوروان اسکے صفائی دھلائی سے لے کر چھوٹے چھوٹے داغوں سے چھٹکارا حاصل کرنے تک بہت سی تبدیلاں رونما ھوئی ہیں۔ اور  وقت کے ساتھ، اس کے بارے میں ہماری توقعات اور ضروریات تبدیل ہوگئی ہے کیونکہ ہم  گھر سے کئی گھنٹے باہر گزارکے آتے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ باتھ روم ہماری ذاتی پناہ گاہ ہے،  اور یہ ہمیشہ ہمیں خوش آمدید کہتا ھے۔

اس وجہ سے، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی ضروریات کے مطابق صحیح فرنیچر کو منتخب کریں اور ان خصوصیات کو مدِ نظر رکھیں  جو اس کمرہ کے لئے ہم چاہتے ہیں، ایسے فرنیچر سے بچنے کی کوشش کریں جو کہ اس کمرے کے لئے موزوں نہیں ہیں۔آئے پھر مل کر ان تجاویز پر غور کرتے ہیں اور غسل خانہ میں پیش آنے والے مسائل کا مل کر حل تلاش کرتے ہیں۔

1. بہت ہی بڑے فرنیچرکاا انتخاب

آج کل کے جدید دور میں چھوٹے احاطہ کے ساتھ غسل خانوں کو پسند کیا جاتا ھے۔خاص کر آج کل کی مقبول روائت جگہ کو تقسیم کر کے غسل خانہ کے لئے جگہ بنائی جاتی ھے۔اس لئے یہ مشورہ دیا جاتا ھے کہ بہت ذیادہ فرنیچر کو رکھنے سے اجتناب کیا جائے جو کہ براہِ راست جگہ اور ماحول پر اثر انداز ھو سکتا ھے۔ بہتر یہی ھے کہ ضروریارت کے لحاظ سے صرف سادہ ڈیزائن کے فرنیچر پر توجہ مرکوز کی جائے۔

2. بھڑکیلے رنگوں کے ساتھ آرائش

اگر آپکا باتھ روم گھر کے اس کمرے میں ہے جہاں آپ دن بھر کی تھکان کے بعد اپنے آپ کو آرام دیتے ہیں  اور اپنے بدن کی دیکھ بھال کے ایسی جگہ کو وقف کر رکھا ھے تو ہمارا مشورہ یہی ھے کہ اس غسل خانے میں شوخ اور بھڑکیلے رنگوں سے اجتناب کریں اور ایسے رنگوں کا انتخاب کریں جو آپ کو آرام اور سکون مہیا کرنے میں معاون ثابت ھو سکیں۔ سادہ اور ہلکے رنگ ہمیشہ سکون آور اور ٹھنڈے مزاج کے رنگ ھوتے ہیں اور اسی طرح جب آپ لکڑی کا استعمال کریں تو اسے بھی اپنے قدرتی رنگ کے ساتھ نصب کریں تا کہ غسل خانہ کے ماحول میں قدرتی ترو تازگی موجود ھو۔

3. روشنی کے لئے خصوصی توجہ نہ دینا !

روشنی کسی بھی باتھ روم میں ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ  ہمارے جسم کی دیکھ بھال اور ممکنہ انداز میں ہماری خوبصورتی کی دیکھ بھال کرنے کی اجازت دیتا ہے. اس وجہ سے آپ کو روشنی کے حصول کے لئے خصوصی توجہ دینا ھوگی اور اس کے فرنیچر کے بھی خصوصی انتظام کرنا ہوگا، اس مقصد کے حصول کے لئے آپ کو غسل خانہ کے لئے کھڑکیوں کے ذریعے قدرتی روشنی کے بہاؤ کو یقینی بنانا ھوگا مزید برآں مصنوئی روشنیوں کے لئے بہترین مقامات کا انتخاب کرنا ھوگا۔

4. فیشن ایبل فرنیچر کا انتخاب کر لینا!

ہم سب ایک بہتر اور فیشن ایبل باتھ روم کا خواب دیکھتے ہیں، تاکہ اسے خاندان اور دوستوں کو دکھا کر اس پر فخر محسوس کر سکیں. لیکن آپ کو اس معاملے میں بہت ہی محتاط ہونا پڑے گا،ہمارا مشورہ ھے  کہ آپ جدید فرنیچر پر توجہ مرکوز نہ کریں، کیونکہ چند سالوں میں یہ سٹائل ختم ہوسکتا ہے: آپ کے لئے بہتر یہ  ہے کہ فعال  اور خوبصورت فرنیچر کو ترجیح دیں اور کسی غیر فعال جدید فیشنی فرنیچر کی طرف راغب نہ ھوں۔

5. بھاری بھر کم فرنیچر کو داخل کر لینا !

ہم سب اس بات سے متفق ہیں کہ باتھ روم میں ایک ڈریسنگ ٹیبل اور شیلف کا ہونا ضروری ہے، جہاں ہماری ذاتی حفظان صحت کے لئے مصنوعات کو رکھنے اور ان کی خوبصورت انداز میں دیکھ بھال کی ضرورت ھوتی ہے.اس چھوٹے سے کام کے لئے یہ ضروری نہیں ھے کہ ہم اپنے غسل کانہ میں بھاری بھر کم اور بڑے بڑے فرنیچر کو داخل کر لیں اگرچہ ہماری پاس اس کے لئے جگہ لمبی لیکن تنگ ھو۔ اس کا بہترین حل یہ ھے کہ ایسی چھوٹی چیزوں کے لئے دیوار میں ٹوکریاں یا چھوٹی شیلفیں تخلیق کی جائیں جس سے آپ کی جگہ بہت حد تک بچ جائے گی اور آپ کا غسل خانہ کشادہ محسوس ھوگا۔

6. ہر قیمت پر لکڑی سے بچنا !

کون نے کہا کہ باتھ روم میں ہر قیمت پر لکڑی سے بچنے کی ضرورت ہے؟ اگر ہم اس قسم کی کوٹنگ سے محبت کرتے ہیں تو، ہم چھوٹی ترکیبوں کا استعمال کرسکتے ہیں: مثال کے طور پر،ہم ایسی لکڑی کا استعمال کر سکتے ہیں جو نمی کے مقابلے میں مزاحمت رکھتی ھو،یا ہم اس کے فرش کے لئے چینی کی مٹی سے بنی لکڑی کی مشابہت والی ٹایلز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ایسی ٹائلز دیکھنے میں شاندار اور پھسلنے سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہیں،ان کی بڑی خوبی یہ آسانی سے صاف ھو جاتی ہیں۔

7. پیچیدہ جگہوں پر کپڑا لٹکا دینا !

کپڑےکا استعمال تقریبا ایک گھر کے تمام کمروں میں ھوتا ھے، یقینا دوسرے مواد  کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ موجودگی کے ساتھ. لیکن خاص طور پر، باتھ روم میں سب سے بدترین غلطی یہ ھے کہ ایسے مواد کا استعمال کرنا جو کپڑے سے بنا ھواس کا ایک فائیدہ یہ ھے کہ وہ بہت اچھے نظر آتے ہیں، لیکن دوسری طرف اس کے اندر جراثیم کو چھپنے کی کافی جگہ مل جاتی ھے جس سے بہت کم وقت میں وہ انفیکشن پھیلانےکا ذریعہ بن سکتے ہیں.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine