آٹھ(8) چھوٹی چھوٹی چیزیں جو بڑی تبدیلی لے آئیں

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
homify Modern style bedroom
Loading admin actions …

آپ کو اپنے گھر میں تبدیلی لانے کے لیے بہت امیر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ گھر میں ایک بہت بڑی تبدیلی/ گھرکو بڑے پیمانے پر دوبارہ تجدید کرنا زیادہ ضروری نہیں ہے۔ چھوٹے لیکن پر اثر تجاویز/ طریقوں سے آپ اپنے گھر کے ہر کونے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کر سکتے ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں آپ کے موڈ پر مثبت اثر ڈالیں گی اور اس طرح سے سرمایہ کاری قابل قدر ہوگی اور آپ کا گھر کافی حد تک خوب صورت ہو جائے گا۔ ہم آپ کو موئثر لیکن عملی نظریات کی ایک تالیف پیش کرتے ہیں جنھیں آپ فوری طور پر اپنا سکتے ہیں بغیر کسی خرچ/ بجٹ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

1 قدرتی پتھر کی کوٹنگ

جب ہم اپنے کمرے اور اپنے باورچی خانے/ کچن میں کوئی تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے رنگ کے بارے میں سوچتے ہیں۔ دیواروں کو رنگ کرنے سے گھر میں تبدیلی کا احساس جلدی ہوتا ہے اور خرچ تقریبا کم ہوتا ہے۔ لیکن ہمارے پاس آپ کے لیے بہت سادہ اور بہتر تجویز ہے۔ قدرتی پتھر کی کوٹنگ(لگانا)۔ اس نئی طرز کی کوٹنگ جو کہ تقریبا ہر قسم کے قدرتی پتھر کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ کافی حد تک پائیدار اور آسانی سے لگنے والے ہیں۔ یہ زیادہ مہنگا نہیں لیکن اسکا اثر شاندار ہوتا ہے جیسا کہ آپ فرش اور دیوار پر دیکھ سکتے ہیں۔

2 تازہ جڑی بوٹیاں

ہم بازار اور سپر مارکیٹ/بڑی بازار سے کئی قسم کی سبزیاں ، پھل اور جڑی بوٹیاں خریدتے ہیں۔ تاہم آپ بہت آسانی سے زیادہ مہنگے پودوں کو آسانی سے اگا سکتے ہیں۔ اجمودا/ اجوائن خراسانی ، راکٹ ، پودینہ ، دونی/اکلیل کوہستانی اور تلسی/ نیاز بو آپ کے کھانوں کو بہترین ذائقہ فراہم کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ باورچی خانے کے ماحول میں ایک شاندار خوشبو پیدا کر دیتے ہیں.

3 دیوار پر ایک شاندار/ مضبوط رنگ

دیوار پر رنگ کرنے سے کمرہ غیر معمولی حد تک دلکش نظر آتا ہے۔ ایک خوب صورت عکس پیدا ہوتا ہے جب آپ غیر جابندار رنگوں کو دوسرے دلکش رنگوں کے ساتھ ملاتے ہیں۔ یہی مکمل طور پر اس بیڈروم / سونے کے کمرے میں کیا گیا ہے۔

4۔ دیواری اسٹیکرز (چپکنے والی تصاویر)

حالیہ برس / سال میں سجاوٹی تصاویر اور دیواروں پر لگنے والے اسٹیکرز بڑے پیمانے پر بیچے گئے ہیں۔ ےہ مہنگے بھی نہیں ہیں اور یہ ہر قسم کے رنگوں اور نمونہ دار ڈیزائنز میں دستیاب ہیں۔ لہذا یہ آپ کے گھر کی ترتیب کے مطابق ہمیشہ بہترین لگتے ہیں۔ چند منٹ کے اندر آپ اپنے رہائشی کمرے کے منظر کو بدل سکتے ہیں اور اس دلکشی کو محسوس کر سکتے ہیں اور اگر آپ اس سب سے تھک گئے ہیں تو پھر آپ تصاویری اسٹیکرز حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کو آسانی سے مل جاتے ہیں۔

5۔ موسمی رنگ

آپ کے گھر میں کچھ چیزوں کا رنگ تبدیل کرنا آسان نہیں ہے. مثال کے طور پر آپ کے فرنیچر کا رنگ مہنگا اور مشکل ہے. لیکن موسم کے لحاظ سے آپ کو مختلف رنگوں کے قالین، تکیے اور دیگر چھوٹی چیزیں اور لوازمات استعمال کر سکتے ہیں.

6. گھریلو سامان

گھریلو پودے ہر کمرے میں اچھیا تاثردیتے ہیں. وہ صاف ہوا فراہم کرتے ہیں اور پُرامن ماحول اور فطرت کا احساس دیتے ہیں.

7. آرائشی موم بتیاں

سکینٹ موم بتیاں بہت مقبول ہیں.یہ فروخت کے لئے  مختلف رنگوں اور مختلف سائز میں دستیاب ہیں۔ کسی بھی داخلی جگہ کے لئے مناسب ہیں. وہ کم خرچ میں بہت زیادہ  اچھا ماحول پیش کرتی ہیں۔  یہاں تک کہ اگر وہ نہ ہوں تب بھی!

8. ایک بلی لے لو!

ایک پالتو جانور لینا بہت سنگین معاملہ ہے. آرائشی مقاصد کے لئے ایک جانور کا انتخاب نہ کریں یا کیونکہ آپ بور ہو رہے ہیں. ابھی تک یہاں ایک بلی آپ کے گھر میں اضافی خوبصورتی شامل کرسکتی ہے. ایک پالتو جانور بہت پیار اور توجہ سے آپ کے موڈ کو بہتر بنا دیتا ہے.

ایک بلی آپ کو لگتا ہے کہ یہ کیا ہے؟ یہاں دیکھیں: میاؤں- آپ اپنے گھر کو ایک بلی کے لئے کیسے تیار کرتے ہیں؟

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine