6 گھر جو اصولوں کی پیروی نہیں کرتے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Bağyüzü Taş Ev, Plano Mimarlık ve Teknoloji Plano Mimarlık ve Teknoloji Country style house Stone
Loading admin actions …

اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ تمام گھر ایک جیسے ہوتے ہیں تو آپ کو شرم آنی چاہیے! اتنے مایہ ناز معماروں کی موجودگی میں یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ مسلسل طور پر ایسے گھر بنائے جا رہے ہیں جو روایتوں کو چیلنج کرتے اور بہتر بناتے ہیں۔ نہایت جدید ڈبے جیسے گھروں سے لے کر دیہی حویلیوں تک، آپ کے تخیل کے علاوہ کوئی حد نہیں ہے۔ تو چلیے دیکھتے ہیں کہ دنیا بھر میں لوگ کیا بنا رہے ہیں!

1۔ جنگل میں بنا گھر جو سب سے جدا ہے

آپ اسے کوئی عام جنگل میں بنا لکڑی کا گھر نہیں کہہ سکتے، جو شہر کے شور شرابے سے دور ہو، مگر یہ حسین ضرور ہے۔ جدید لکڑی کے کام، لازمان پتھر اور جدید سرکنے والی کھڑکیوں کے شاندار ملاپ کے ساتھ یہ سکون بھری زندگی کا ایک نیا روپ ہے۔

2۔ جدید اور دلکش رہائش

جہاں اس گھر کا کچھ حصہ روایتی بلیو پرنٹ استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے، وہیں پہلی منزل پر ٹیرس کا اضافہ اور دھاری دار لکڑی کا غلاف اسے مختلف اور نیا بناتا ہے۔ ہمیں جدید سفید دیواروں اور روایتی کھڑکیوں کے شٹر کا مجموعہ بھی بہت پسند آیا! کیا حسین ملاپ ہے!

3۔ رنگ شامل کرنے سے نہ گھبرائیں

ڈبے جیسا، حسین اور پہلی منزل کے رنگ کے چناؤ میں بولڈ، یہ گھر کہیں سے بھی عام نہیں۔ شوخ سرخ رنگ کی پہلی منزل اس کے حسن میں اضافہ کرتی ہے اور ہمیں اس عمارت کا ماحول میں گھل مل جانا بہت پسند ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ خزاں میں بھی ماحول میں گھل مل جاتی ہو گی جب پتے گرتے ہیں۔

4۔ جدت کسے چاہیے؟

جب آپ کو ثقافت پسند ہو تو جدید رنگوں کو چننے کی کوشش بھی کیوں کی جائے؟ تازہ بنا ہونے کے باوجود آپ کو یہ سوچنے پر معافی مل جائے گی کہ یہ حیرت انگیز گھر سالوں سے یونہی کھڑا ہے جس کی وجہ پتھر کا پیچیدہ کام اور تفصیلات جیسا کہ شٹر والی کھڑکیوں پر دی گئی توجہ ہے۔ ہم اس نئی تعمیر میں رہنا ضرور پسند کریں گے۔

5۔ تبدیلی ٹھیک کی گئی

پرانی عمارت کو نئے گھر میں تبدیل کرتے وقت زیادہ تر لوگ اس میں جدید طرز تعمیر کا تھوڑا یا زیادہ اضافہ کرتے ہیں۔ اس حسین دیہی عمارت کو ویسے ہی رکھا گیا ہے جیسا کہ قدرت چاہتی تھی اور بلا شبہ یہ مکمل نئی تعمیر کا ایک بہترین متبادل ہے۔

6۔ ماحول کے ساتھ کام کریں

یہ واضح طور پر ایک حاری عمارت ہے اور ہمیں اس پیلے رنگ کا شیڈ بہت پسند آیا۔ جہاں نئی عمارتوں کی ڈھانچہ سادہ اور زاویہ دار ہوتا ہے، روایتی عناصر کا اضافہ اس کی پہچانی جانے والی جمالیات کو زندہ رکھتا ہے، جیسا کہ کھڑکیوں اور دروازوں پر لوہے کا کام محفل لوٹ رہا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیے: جدید تزئین و آرائش سے مزین ایک دلکش گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine