ایک خوبصورت اور وسیع اپارٹمنٹ

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
ATLAS APARTMENT, Midas Dezign Midas Dezign Modern style bedroom
Loading admin actions …

کسی بھی گھرانے کے لئے ایک کشادہ اپارٹمنٹ کسی پناہ گاہ سے کم نہیں۔کیا آپ بھی ایک مثالی گھرکا خواب دیکھتے ہیں؟ کیا آپ اپنے اپارٹمنٹ کی نئے سرے سے تزئین و آرائش کرنا چاہتے ہیں اورکچھ نئے آئیڈیاز کی تلاش میں ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پریشان مت ہوں ۔ آج ہم آپ کے لئے ایک ایسا ہی اپارٹمنٹ لائے ہیں جو جدید طرزِ تعمیر کی تخلیق کاریوں سے مزین ہے۔ اپارٹمنٹ کے اندد داخل ہوتے ہی جدید اور منفرد وضع قطع کا حامل فرنیچرایک الگ ہی تاثر چھوڑتا ہے ۔ لکڑی کا باوقار کام ،دیواروں پر بنی تخلیقی چوکھٹیں،سٹوریج کا منفرد نظام اوردورِ جدید سے ہم آہنگ روشنی کا انتظام اپارٹمنٹ اوراُسمیں رہنے والوں کے بارے میں بہت کچھ بتارہا ہے۔ اگرچہ تزئین و آرائش میں ہلکے رنگوں کا استعمال نمایاں ہے، کچھ بیڈرومز میں رنگوں کا استعمال خوشگوار احساس کر رہے ہیں یہی نہیں اس گھر میں غسلخانے بھی قابلِ دید ہیں۔

غیرمنقسم کمروں کے طرزِ تعمیرکا استعمال

مذکورہ اپارٹمنٹ میں بڑے بڑے غیرمنقسم کمروں کا طرزِ تعمیر استعمال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے کھانے کا کمرہ رہنے سہنے کے کمرے کا حصہ دکھائی دیتا ہے۔جو کہ نا صرف بھلا دکائی دے رہا ہے بلکہ اپارٹمنٹ کے وسیع اور ہوادار ہونے کا تاثر بھی دے رہا ہے۔

رہنے سہنے کا منفرد کمرا

خاکستری، کریم سفید رنگ اورلکڑی کا استعمال رہنے سہنے کے کمرے کے بارے میں گرمائش اور سکون کا تاثر دے رہاہے۔ کافی کی گول میز اور انگریزی کے حرفِ تہجیUکی شکل والی والی آرائشی کرسیوں نے اس کمرے کو ایک منفرد کشش دےرکھی ہے۔ جبکہ ٓصوفے کئی افراد کے بیٹھنے کے لئے بالکل مناسب ہیں۔ تجریدی آرٹ کے نمونے اور بلاواسطہ روشنی کی وجہ سے بھی کمرے کی آرائش نظروں کو لبھا رہی ہے۔

غیر رسمی کونہ

U شکل کی کرسیوں کے پیچھے ایک چھوٹا سا کونہ ہے جسکو ریشمی نرم رؤں سے بنے صوفے اور آرائشی لکڑی کے میز سے مزین کیا گیا ہے۔ چھت پر لگے پتلے شہتیر اور کونے میں پڑے کافی ٹیبل خاکتسری رنگ پر مبنی تزئین و آرائش میں ایک نہایت عمدہ تضاد پیش کر رہے ہیں۔

کھانے کا با وقار کمرا

لکڑی کی چمکیلی اور دلآویز میز اور جدید وضع قطع کی کرسیاں کھانے کے کمرے میں نفاست اوراور اسکے آرام دہ ہونے کا احساس اُجاگر کر رہی ہیں۔ بالواسطہ آنے والی سنہری روشنی، قابلِ استعمال سایئڈ بار اور ٹی وی جسکو رہنے سہنے کے کمرے سے بھی دیکھا جا سکتا ہے کھانے کے کمرے کو مزید پُر کشش بنارہے ہیں۔

حیرت انگیز رنگینی

روشن پیلے رنگ کے بستر اور ہم رنگ مسہری کے ساتھ اس بڑے پلنگ کو اس سونے کے کمرے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ قزمزی رنگ کی نمایاں دیوار کے ساتھ یہ بہت ہی بھلا معلوم ہو رہا ہے۔ جبکہ رنگ برنگے کشن کمرے کےبہت زیادہ آرام دہ ہونے کا یقین دلا رہے ہیں۔ چارخانوں والے دروازوں کے ساتھ فرش سے چھت تک ملبوسات کی الماری بھی نہایت ہی دلکش لگ رہی ہے۔

متانت اور آرام

اس کشادہ بیڈروم کی آراستگی میں سفید، بھورے اور خاکستری رنگ کا استعمال نمایاں ہے جو اس کمرے کی آرائش میں ایک توازن قائم کر رہے ہیں۔ لکڑی کا گہرے رنگ کا فرنیچراس میں گرمائش کا احساس پیدا کر رہا ہے جبکہ دھیمی مدہم روشنی آرام اور رومانس کے لئے ایک خواب انگیز ماحول پیدا کرنے کا باعث ہے۔

پُر سکون اور جدید

فیروزی اور سبزی مائل نیلے رنک کا استعمال اس جدید

بیڈ روم کوپرسکون بنا رہا ہے۔ لکڑی کا نفیس فرنیچر کمرے سے اس کمرے کا جدید وضع قطع اور آرام دہ ہونے کا احساس ہو رہا ہے۔جبکہ بڑی کھڑکیاں کمرے میں قدرتی روشنی لا رہی ہیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر ایک خوشی کا احساس اُجاگر ہو رہا ہے۔

بے حد حسین غسلخانہ

اس پُر آسائش غسلخانے میں لکڑی کا استعمال بہت شاندار لگ رہا ہے اور کریم اور خاکستری رنگ کے ساتھ ایک تضاد پیدا کر رہا ہے۔  نئے طریقے سے بنےسنک کوایک منفرد فانوس کے نیچے لگایا گیا ہے۔ جبکہ الماری کو دائیں جانب لگایا گیا ہے۔ الماری میں پہلو بہ پہلو لکڑی اور شیشے کی لمبی پٹییاں اک امتیازی طرزِ تعمیرکا احساس پیدا کرنے کے لئے لگائی گئی ہیں۔

مسحورکُن

اس غسلخانے میں دیوار پر بنی تہہ دھات سے بنی ہوئی ہونے کا تاثر دےرہی ہے اور بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ منفرد سنک اور سادہ شیشہ اس  شاندار دیوار کے ساتھ مِل کر اس غسلخانے کی آرائش میں ایک  توازن قائم کر رہے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine