باتھ روم آراستہ کرنے کے ۷ آسان اقدام

Resham Ejaz Resham Ejaz
Podgórze, Kraków, Odwzorowanie Odwzorowanie Eclectic style bathrooms
Loading admin actions …

زیادہ سے زیادہ آرام دہ اور نظروں کو بھا جانے والا: ایک بہترین باتھ روم کے راز کی تلاش اس کے اس کے فرنیچر سے لے کر چھوٹے موٹے لوازمات تک تمام عناصر کا خیال رکھنے میں کی جانے والی محنت پر ختم ہوتی ہے۔ تو ایک ایسے ماحول کو کیسے زندگی بخشی جائے جو آرام دہ ہو، خوبصورت ہو اور عملی بھی؟ یہ کام مشکل ہے مگر ناممکن نہیں اور اس کے لیے آپ کو بس کچھ درست تراکیب کی ضرورت ہے۔ یہ ہیں وہ ۷ تراکیب جو بہترین بتائج کے لیے لازمی ہیں۔

سہولت کی خاطر زمین سے اونچا فرنیچر رکھنا

باتھ روم کی سجاوٹ میں کامیابی کا پہلا راز درست فرنیچر کا چناؤ ہے جو فعالیت اور جمالیات کو اکٹھا کر دے۔ اسی لیے دیوار سے لگا اور زمین سے اٹھا فرنیچر اپنی جدید اور خوبصورت وضع، پائیداری اور صفائی کرنے میں آسان ہونے کے باعث دونوں مطالبات پورے کرتا ہے۔

دلکش تہیں

باتھ روم کی تکمیل میں فرش اور دیوار پر لگائی گئی تہیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگر انہیں احتیاط سے چنا جائے تو یہ کمرے کی خوبصورتی میں گئی گنا آضافہ کر سکتی ہیں خاص کر تب جب آپ زیادہ نمائشی فرنیچر نہ چاہیں۔  باتھ روم کو نئی زندگی دینے کے لیے مناسب ٹائلوں کا چناؤ لازمی ہے جو کہ مختلف نمونوں والے ڈیزائن سے لے کر پتھر یا کنکریٹ جیسے اثر تک ہو ڈیزائن میں موجود ہیں۔

ایک آرام دہ شاور ڈھونڈیں

ایک ایسی جگہ جہاں آپ سکون محسوس کرتے ہیں اور جس کا خوبصورت لگنا لازمی ہے، آپ شاور کو کبھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اس کا ڈبا، سائز، ناپ، مادہ اور شکل وہ تمام عناصر ہیں جو یہ صرف باتھ روم کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتے ہیں بلکہ فعالیت اور آرام کی یقین دہانی بھی کراتے ہیں۔ ایک سرکنے والے دروازوں والا پرسکون شاور آپ کا بہترین دوست ہو گا۔

ایک اہم نکتہ: واش بیسن

ایک مزید انتخابی انٹیریئر ڈیزائن میں واش بیسن ایک اہم عنصر ہے جس کی مختلف خصوصیات آپ کے چنے گئے انداز پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اس مثال میں ہم ایک کاؤنٹر پر لگا واش بیسن دیکھتے ہیں۔ آپ خوبصورتی لانے کے لیے گہرے رنگ کی بنیاد استعمال کر سکتے ہیں۔

آئینہ اور روشنی

آئینہ کا انتخاب صرف اس کی خوبصورتی ہی نہیں بلکہ ہم سب کی الگ الگ ضروریات پر منحصر ہے۔ گول، چوکور یا مستطیل، یہ اہم ہے کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء اور ان کے عملی ہونے کی بنیاد پر چنا جائے۔ اس کا ساتھ دیتی روشنیاں اس کی عقبی دیوار کو روشن کرتے ہوئے دلکشی میں اضافہ کرتی ہیں۔

نلکے سمجھداری سے چنیں

وہ عنصر جس کی اہمیت کو کم ہی لوگ سمجھتے ہیں: نلکے۔ ایک جیسے ڈیزائن کے شاور اور نلکے چنیں مگر اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ وہ پانی بچانے والے ہوں اور باتھ روم کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔

مکمل وضع کے لیے دلکش لوازمات

گھر کے ہر کمرے کی طرح باتھ رم میں بھی لوازمات اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ کپڑے رکھنے کے لیے ٹوکریاں، پرفیوم، گلدان، موم بتیاں، قالین اور خوبصورت سنک سادہ سے سادہ ماحول کو بھی دوستانہ اور متاثر کن بنا دیتے ہیں۔

باتھ روم کے متعلق مزید تجاویز جانیے: ۱۲ چھوٹے باتھ روم جو ثابت کرتے ہیں کہ سائزہی سب کچھ نہیں ہوتا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine